MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
انٹرٹینمنٹ

عامر خان کو وہ چھکا یاد آ گیا جس نے ان کی شادی کا دن خراب کر دیا

Last updated: جولائی 2, 2025 4:28 شام
Sameer Sheikh
Share
SHARE

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ کس طرح کرکٹ کی تاریخ کے ایک یادگار لمحے نے ان کی شادی کا دن اداسی میں بدل دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے 21 برس کی عمر میں رینا دتہ سے خفیہ شادی کی تھی، کیونکہ دونوں کے خاندان اس رشتے کے خلاف تھے۔ شادی کے فوراً بعد جب وہ گھر لوٹے، تو گھر والوں کو ان کی غیر موجودگی کا احساس تک نہ ہوا، کیونکہ سب کی نظریں بھارت اور پاکستان کے درمیان شارجہ میں ہونے والے اہم میچ پر جمی ہوئی تھیں۔

عامر کے مطابق اُس وقت بھارت میچ جیتنے کے قریب تھا، اور وہ خوش تھے کہ ان کی شادی اور بھارت کی جیت ایک ہی دن ہو گی، لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔ آخری گیند پر پاکستان کو چار رنز درکار تھے جب جاوید میانداد نے بھارتی بولر چیتن شرما کو چھکا مارا اور پاکستان کو جیت دلائی۔

عامر نے کہا، "میری خوشی غم میں بدل گئی۔ میں چاہتا تھا کہ میری شادی کا دن بھارت کی فتح کے طور پر یاد رکھا جائے، لیکن وہ دن بھارت کی شکست کی پہچان بن گیا۔”

کئی برس بعد جب عامر خان کی جاوید میانداد سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے ہنستے ہوئے شکایت کی، "جاوید بھائی، آپ نے میرے ساتھ زیادتی کی! آپ کے چھکے نے میری شادی کا مزا کرکرا کر دیا۔” جس پر میانداد حیران رہ گئے اور پھر مسکرا دیے۔

یہ تاریخی میچ آج بھی شائقینِ کرکٹ کو یاد ہے۔ 10 اپریل 1986 کو کھیلا گیا یہ مقابلہ جاوید میانداد کے اُس آخری بال پر چھکے کی بدولت کرکٹ کی دنیا میں امر ہو گیا — اور جیسا کہ عامر خان نے بتایا، کچھ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر بھی اس کا گہرا اثر رہا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں: فرانس میں 1,900 اسکول بند، اٹلی میں کام پر پابندی، ترکی میں ہزاروں افراد بے گھر
Next Article ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی، مذہبی مقامات سے 1500 لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

انٹرٹینمنٹ

پی کی بلائنڈرز فلم کی پہلی جھلک جاری سلیان مرفی 2026 میں ٹومی شیلبی بن کر لوٹ آئے

By Abdul Qavi
انٹرٹینمنٹ

لندن میں شاہ رخ خان اور کاجول کی ڈی ڈی ایل جے مجسمہ کے ذریعے یادگار

By Sameer Sheikh
انٹرٹینمنٹ

علیزہ شاہ کا انسٹاگرام صاف، صرف ایک پراسرار اکاؤنٹ فالو میں باقی

By Sameer Sheikh
انٹرٹینمنٹ

ریحم رفیق کی وائرل ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین برہم

By Sameer Sheikh
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?