MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلیٰ افسران کو گرفتار کرنے کا حکم

Last updated: جولائی 5, 2025 10:01 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب اسپتال پہنچ گئی، مریضوں اور لواحقین نے شکایات کے انبار لگادئے۔ مریم نواز نے شکایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس عدنان غفار کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، ڈی سی کو بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی۔

‎پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کی اچانک اموات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر اسپتال کا دورہ کیا، مریضوں اور اہلخانہ نے اسپتال میں بدنظمی، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگادئیے۔

‎شہریوں نے کہا کہ ادویات موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے باہر سے منگوائی جارہی تھیں۔ ایم ایس اور دیگر ذمہ داروں کی جانب سے حقائق کی پردہ پوشی کی کوشش گئی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹرسہیل اصغر، ایم ایس ڈاکٹرعدنان غفار کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

‎رپورٹ کے مطابق ساہیوال سے نئے ایم ایس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن تعینات کردیا گیا، مریضوں اور اہل خانہ سے 50 روپے اور 100 روپے پارکنگ فیس لینے کی بھی شکایات ملیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اوور چارجنگ کی شکایت پر پارکنگ کمپنی کے مالک اور انچارج کی گرفتاری کی ہدایت کردی، پرائیویٹ لیب سے ملی بھگت کرنے پر 3 لیب ٹیکنیشنز کو فارغ کردیا گیا جبکہ پاکپتن اسپتال کےعملے سے ملی بھگت پر 3 پرائیویٹ لیب کو سیل کرنے اور ڈی سی پاکپتن کو چارج چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

‎وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپتال کے ایکوپمنٹ آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو احساس دلانے کیلئے سخت فیصلے ضروری ہیں۔

‎وزیراعلیٰ پنجاب نے دفاتر میں اے سی چلنے، وارڈز اور مریضوں کے اے سی بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، اسٹور میں موجود ہونے کے باوجود ادویات نہ ملنے پر بھی سخت سرزنش کی اور سرکاری اسپتالوں میں کوڈ ریڈ اور کوڈ بلیو سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیدیا۔

‎وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کیلئے اقدامات اور اسپتالوں میں رابطے کیلئے پیجر سسٹم نافذ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

‎مریم نواز نے کہا کہ تمام انکوائریز کے فیصلے ایک ہفتے کے اندر کیے جائیں، اسٹور میں دوائیاں موجود ہیں اور پرچی پر لکھ کر میڈیسن باہر سے منگوائی جاتی ہیں، 100 روپے ادویات کیلئے دے رہے ہیں، عوام کو دوائی کیوں نہیں مل رہی؟۔

‎وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مفت ادویات کیلئے اعلان نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کوشش کریں تو حالات کا پتہ چل سکتا ہے، اسپتال کے ایک راؤنڈ میں صورتحال سامنے آگئی، 90 فیصد مریض باہر سے ادویات منگوانے کی شکایت کررہے ہیں۔

‎مریم نواز نے کہا کہ درکار مشینری اور آلات پیک پڑے ہوئے ہیں لیکن استعمال میں نہیں لائے جاتے، اسپتالوں اور اداروں میں کام نہ کرنے والے قوم کے اصل ملزم ہیں، ڈاکٹروں اور نرسوں کی کمی نہیں، خدمت کے احساس کا فقدان ہے، کیا لوگ اسپتالوں میں مرنے کیلئے آتے ہیں؟، مجرمانہ غفلت پر اللہ تعالیٰ کو بھی جواب دینا ہوگا، مجھ سے بچ سکتے ہیں اللہ کی پکڑ سے کیسے بچیں گے۔

‎ان کا عملے کو تنبیہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوسروں کے بچوں کو اپنی نظر سے دیکھنا سیکھیں، قتل کرنے کیلئے ہتھیار ضروری نہیں ہوتے، مجرمانہ غفلت بھی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article روس نے افغان طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا – خطے میں نئی سفارتی پیش رفت
Next Article فضائی آلودگی دل کی صحت کے لیے خطرناک قرار، تحقیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

یو اے ای میں آنکھوں کی بیماری بڑھنے لگی، ماہرین نے خبردار کردیا

By Neha Ashraf
Health

گیٹس فاؤنڈیشن کا 2030 تک خواتین کی صحت پر 2.5 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان، پاکستان بھی شامل

By Fatima Nadeem
Health

کراچی سمیت سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولت نہ ہونے کے برابر ‎

By Neha Ashraf
Health

ڈاکٹروں کے لیے بڑی خبر آ گئی!

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?