MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

Last updated: جولائی 9, 2025 7:10 شام
Hannan Khani
Share
(From left) Justices Rozi Khan, Junaid Ghaffar, Sarfaraz Dogar, and Atiq Shah. — High courts' websites
SHARE

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے ملک کی چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی مستقل تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی کے لیے جسٹس جنید غفار کا انتخاب کیا گیا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس روزی خان بریچ جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس عتیق شاہ کو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ اہم عدالتی تقرریاں اس وقت عمل میں آئیں جب گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) نے چاروں ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی نامزدگی کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ جج صاحبان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری اور دیگر تین ججوں کی منتقلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

یہ درخواستیں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، اور جسٹس سمن رفت امتیاز کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

تاہم، سپریم کورٹ نے 19 جون کو ان درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس ڈوگر کو قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض انجام دینے کی اجازت دے دی۔

اس کے بعد صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا "سینئر ترین جج” قرار دیتے ہوئے وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نئی سینیارٹی لسٹ کے مطابق ان کی مستقل تقرری کی منظوری دی۔

اس فیصلے کے خلاف پانچوں جج صاحبان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ 19 جون کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب عبوری ریلیف دیا جائے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article محسن نقوی: ویزوں کے مسائل جلد حل ہوں گے، پاسپورٹ کی عالمی وقعت بڑھانے پر کام جاری
Next Article "چینی مدد کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں” – فیلڈ مارشل عاصم منیر
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
عالمی یومِ اطفال پر میری ٹائم میوزیم کراچی میں 7 ہزار بچوں کی شرکت متوقع
عالمی یومِ اطفال پر میری ٹائم میوزیم کراچی میں 7 ہزار بچوں کی شرکت متوقع
تازہ ترین تعلیم
نومبر 18, 2026
ورچوئل سیلز کس طرح مستقبل میں طب کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں؟
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
پاک فوج نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
پاکستان کا فتح تھری سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
سفارتی کشیدگی کے باوجود شی جن پنگ نے جاپانی رہنما کا استقبال کیا
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
ایک غیر معمولی سفارتی اقدام، چین پہنچنے پر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

گلبرگ میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

By Hamza Baig
عدالت اور جرائم

پانچ موبائل فون اور اسلحہ برآمد، ساتھی فرار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

لاہور کے تین بچوں کے قتل کیس میں نیا موڑ، تفتیش میں ماں کا مبینہ محرک سامنے آ گیا

By Syed Jarri Abbas
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?