MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

‎ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر انتظامی خامیوں اور مریضوں کے استحصال کا انکشاف

Last updated: اگست 17, 2025 11:58 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر انتظامی خامیاں اور مریضوں کے استحصال کی شکایات سامنے آگئیں۔

‎وزیراعلیٰ پنجاب کی اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال سے متعلق 55 صفحات پر مشتمل رپورٹ سامنے آگئی۔

‎رپورٹ میں ڈی ایچ کیو  راولپنڈی میں انتظامی خامیاں اورمریضوں کےاستحصال کی شکایات سامنے آئی ہیں، رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوبھجوا دی گئی ہے۔

‎رپورٹ کے مطابق  مریضوں سے غیرسرکاری ادائیگی کے مطالبات اور سرجریز تاخیر کا شکار پائی گئیں، لیبر روم میں داخلہ پرچی کی مد میں ہر مریض سے 50 روپے فیس لی جاتی ہے، مریضوں کے ٹیسٹ اسپتال کے بجائے باہر مہنگے نرخوں پرکروائے جاتے ہیں اور اسپتال میں ادویات کی قلت کےباعث مریضوں کو باہر سے دوائیں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

‎رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کی فارمیسی میں ایکسپائرڈ دوائیں اور گندگی کے ڈھیر دیکھے گئے،  اسٹاف کی غیرحاضری اور قبل از وقت ڈیوٹی ختم کرنے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ اس کے علاوہ آرتھوپیڈک او پی ڈی بند ہونے کے باعث علاج میں تاخیر کے مسائل ہیں۔

‎ایمرجنسی، او ٹی، نائٹ اسٹاف کے نامناسب رویے کی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ  اسپتال میں اینڈو اسکوپی مشین 2 ہفتوں سے خراب اور ایم آر آئی دستیاب نہیں ہے، اسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں اور سکیورٹی انتظامات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

‎رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ  نیورو اور سرجیکل وارڈز کے واش رومز میں گندگی اور بدبو ہے، فیسی لیٹیشن کاؤنٹرز پر پنکھوں اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی دیکھی گئی،  ریڈیولوجی میں عملے کی کمی، سکیورٹی گارڈز غائب اور ٹائلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

‎رپورٹ کے مطابق مریضوں کو کمپیوٹرائزڈ پرچیاں جاری نہیں کی جاتیں، ہاتھ سے لکھی پرچیوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے، اسپتال میں نیوٹریشن سینٹر اور کچھ کاؤنٹرز مقررہ اوقات سے پہلے بند ملے، جمعہ کے دن او پی ڈی 1 بجے کے بجائے 12 بجے بند کردی جاتی ہے، ڈریسنگ روم میں آلات نامکمل ہیں اور ایک ہی ڈریسر پر بوجھ ڈالا گیا ہے۔

‎رپورٹ میں بتایا گیا ہے مریضوں اور لواحقین کے بیٹھنے کے لیے مناسب انتظامات کی کمی ہے، ڈی ایچ کیو اسپتال کے میڈیکل اسٹور میں ڈیٹا انٹری کا کوئی ریکارڈ نہیں، ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مسلسل غیر حاضر پایا گیا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گنداپور کا ریلیف آپریشن جاری رکھنے کا عزم، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
Next Article لودھراں کے قریب عوام ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ایک جاں بحق، 24 زخمی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
تازہ ترین سیاست
اگست 19, 2026
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 19, 2026
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 19, 2026
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 19, 2026

You Might Also Like

Health

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا جناح اسپتال کے سائبر نائف یونٹ کا دورہ

By Neha Ashraf
Health

لندن: این ایچ ایس نے پروسٹیٹ کینسر کی نئی دوا کی منظوری دیدی

By Neha Ashraf
پی ایم اے کی سندھ صحت بجٹ پر تنقید، بنیادی صحت کے شعبے کو نظرانداز کرنے کا الزام
Health

پی ایم اے کی سندھ صحت بجٹ پر تنقید، بنیادی صحت کے شعبے کو نظرانداز کرنے کا الزام

By Misbah Jogyat
Health

پنجاب، سرکاری اسپتال سے باہر کی ادویات نہ لکھنے پر شہریوں کی اموات کاانکشاف

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?