MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

لودھراں کے قریب عوام ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ایک جاں بحق، 24 زخمی

Last updated: اگست 17, 2025 1:01 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

لودھراں – عوام ایکسپریس کی چار بوگیاں اتوار کی علی الصبح لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کم از کم 24 مسافر زخمی ہوگئے۔

لودھراں کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کے مطابق زخمیوں میں چار خواتین، تین بچے اور 16 مرد شامل ہیں۔ 17 مسافروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا، جبکہ تین افراد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ابتدائی طور پر 19 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد ازاں مزید مسافروں کو ڈبوں سے نکالنے کے بعد تعداد میں اضافہ ہوا۔ زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک مسافر جان کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر آپریشن مکمل کرتے ہوئے مسافروں کو تباہ شدہ ڈبوں سے نکالا۔ ڈاکٹر نذیر نے کہا کہ حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد حنیف عباسی نے قیمتی جان کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سات دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے زخمی مسافروں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اپ ٹریک پر ٹرین سروس بحال کردی گئی ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک کی کلیئرنس کے لیے کام جاری ہے۔ حادثے کے وقت عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔

یہ واقعہ گزشتہ چند ماہ میں ہونے والے ریلوے حادثات کے تسلسل کا حصہ ہے۔ گزشتہ ماہ شکارپور کے قریب ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تھیں، جس میں ایک مسافر زخمی ہوا تھا۔ جون میں جیکب آباد کے قریب اسی ٹرین کی پانچ بوگیاں دھماکے کے باعث اتر گئی تھیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ‎ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر انتظامی خامیوں اور مریضوں کے استحصال کا انکشاف
Next Article شمالی سیلاب زدہ علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد 340 تک پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن تیز
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

لاہور اسکوٹی ڈکیتی کیس: مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار

By Hifza Ahmed
عدالت اور جرائم

تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں پولیس مقابلہ — ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

By Hamza Baig
عدالت اور جرائم

ایف آئی اے نے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 14 افراد گرفتار کر لیے

By Jaweria Ahmed
ایف آئی اے کا پاسپورٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 12 ملزمان گرفتار
تازہ ترینعدالت اور جرائم

ایف آئی اے کا پاسپورٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 12 ملزمان گرفتار

By Ayesha Masood
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?