قصور – گاؤں چور کوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ بیٹے کی میت دیکھ کر ماں بھی صدمے سے دم توڑ گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق معمولی جھگڑے پر ملزم رفیق ڈوگر نے فائرنگ کرکے 30 سالہ تنویر کو قتل کردیا۔
جواں سالہ بیٹے کی لاش دیکھتے ہی غم سے نڈھال ماں بھی انتقال کرگئی۔ پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
