MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

نیند سے جڑی وہ عام عادت جو دل کے امراض کا شکار بناسکتی ہے

Last updated: دسمبر 12, 2025 11:33 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایسا اکثر کہا جاتا ہے ہر رات 7 سے 8 گھنٹے کی نیند ضروری ہوتی ہے۔

‎مگر حالیہ برسوں میں ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن میں بتایا گیا کہ سونے اور جاگنے کے وقت کا تسلسل صحت کے لیے نیند کے دورانیے سے زیادہ اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

‎اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ اگر آپ کے سونے اور جاگنے کا کوئی وقت مقرر نہیں، تو یہ عادت امراض قلب کا شکار بناسکتی ہے۔

‎جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں 45 سے 84 سال کی عمر کے 2 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

‎7 دنوں کے لیے ان افراد کو ایک ڈیوائس پہنا کر نیند کی عادات کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور پھر دل کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔

‎محققین نے ان افراد کی دل کی شریانوں میں مواد کے اجتماع، مواد کی مقدار اور بلڈ پریشر کی سطح جیسے عوامل کی جانچ پڑتال کی۔ بعد ازاں نیند کی عادات اور دل کی صحت کے ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا۔

‎تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سونے اور جاگنے کے معمولات کا تسلسل نہ ہونے سے دل کی شریانیں سکڑنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس سے بتدریج شریانوں میں چربیلا مواد جمع ہونے لگتا ہے اور ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔

‎نتائج سے ثابت ہوا کہ ایک ہفتے میں سونے کے وقت میں 2 گھنٹے یا اس سے زائد کا فرق امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سونے اور جاگنے کا یکساں وقت نیند کے دورانیے جتنا ہی اہم ہے۔ یہ پہلی تحقیق نہیں جس میں سونے جاگنے کے وقت میں تسلسل نہ ہونے کو امراض سے منسلک کیا گیا ہے۔

‎اس سے قبل 2018 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ سونے جاگنے کا یکساں وقت نہ ہونے سے موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور ہارٹ اٹیک جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

‎اسی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایسے افراد کی جانب سے زیادہ تناؤ اور ڈپریشن کو بھی رپورٹ کیا جاتا ہے۔ اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ ہر ہفتے سونے کے وقت میں فرق 2 گھنٹے سے کم ہو۔

‎یعنی اگر آپ عام دنوں میں رات 10 بجے سونے کے لیے بستر پر جاتے ہیں تو ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر آدھی رات کے بعد نہیں جاگنا چاہیے۔

‎سونے جاگنے کے وقت میں تسلسل کو مکمل طور پر مثالی بنانا تو ممکن نہیں مگر ایسا کرنے کی کوشش امراض قلب سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان نے پاسپورٹ درخواست دہندگان کے لیے نیا آن لائن ویریفیکیشن سسٹم متعارف کر دیا
Next Article بچپن میں عام وائرس سے متاثر ہونا کس خطرناک کینسر کا سبب بن سکتا ہے؟
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

Health

خیبرپختونخوا میں کینسر کے مریضوں کے لئے خوشخبری

By Neha Ashraf
Health

ڈاکٹروں کے لیے بڑی خبر آ گئی!

By Neha Ashraf
Health

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
فیراریز اور شیل کمپنیز
Health

فیراریز اور شیل کمپنیز: میڈیکیئر فراڈ اسکیمز میں پانچ افراد پر فردِ جرم عائد

By Tasneem Juzar
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?