MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

بڑھتی عمر میں کندھوں کے ٹشوز کی غیر معمولی حالت عام بات ہے، تحقیق

Last updated: مارچ 20, 2026 12:40 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

کندھے کا درد درمیانی اور بڑی عمر کے افراد میں ایک عام علامت ہے، یہ درد عموماً کندھے کے جوڑ کو حرکت دینے والے پٹھوں کے ریشے میں خرابیوں کی وجہ سے ہوتا ہے، جو بازو کو دھڑ کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

‎ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ریشے میں مسائل موجود ہوں تب بھی بہت سے لوگوں کو کندھے میں کوئی درد محسوس نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے اس بات پر بحث جاری ہے کہ کیا امیجنگ میں نظر آنے والی تشوز کی خرابیاں واقعی درد کی اصل وجہ ہیں یا نہیں۔

‎ایک حالیہ تحقیق جو طبی جریدے جے اے ایم اے انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی، اس میں صحت مند افراد میں کندھے کے جوڑ کو حرکت دینے والے پٹھوں کے ریشوں کی خرابیوں کا جائزہ لیا گیا۔

‎اس تحقیق میں فن لینڈ کے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 602 صحت مند افراد شامل تھے۔ کندھے کے درد کی موجودگی کا جائزہ لینے کے بعد تمام شرکاء کے دونوں کندھوں کے جوڑوں کا ہائی ریزولوشن ایم آر آئی کیا گیا تاکہ کسی بھی خرابی کا پتہ چلایا جا سکے۔

‎نتائج سے معلوم ہوا کہ 98.7 فیصد (595 افراد) میں جوڑ کو حرکت دینے والے پٹھوں کے ریشوں میں خرابی پائی گئی۔ ان میں سے 25 فیصد میں ریشوں سوجن، جبکہ 62 فیصد میں یہ جزوی طور پھٹے ہوئے تھے اور 11 فیصد میں مکمل طور پر پھٹ چکے تھے۔ عمر کے ساتھ ان ریشوں میں خرابیوں میں اضافہ ہوتا اور ان ریشے یا ٹشوز کا پھٹنا سب سے عام مسئلہ ہوتا ہے۔

‎جن افراد کو کندھے میں درد تھا، ان میں سے 98 فیصد میں ریشوں کی خرابی موجود تھی، لیکن حیرت انگیز طور پر 96 فیصد افراد ایسے  تھے جنہیں کوئی درد نہیں تھا، ان میں بھی یہ خرابیاں پائی گئیں۔ مکمل پھٹے ہوئے ریشوں کے 96 کیسز میں سے 78 فیصد افراد میں کسی قسم کی علامات نہیں تھیں۔

‎ماہرین کے مطابق جیسے جیسے لوگ عمر رسیدہ ہوتے ہیں اور اپنے بازوؤں کا استعمال جاری رکھتے ہیں، کندھے کے ٹشوز یا ریشے میں سوزش پیدا ہو سکتی ہے جس سے سوجن ہو جاتی ہے اور زیادہ دباؤ کے باعث جزوی یا مکمل طور پر انکے پھٹنے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

‎اس تحقیق سے یہ پتہ چلا کہ امیجنگ میں نظر آنے والی ہر ٹشو یا ریشے کی خرابی کو بیماری نہیں سمجھنا چاہیے۔ جس طرح بالوں کا سفید ہونا عمر بڑھنے کا ایک فطری حصہ ہے، اسی طرح درمیانی اور زیادہ عمر کے افراد میں کندھوں میں کچھ تبدیلیاں بھی عموماً عمر بڑھنے کا نتیجہ ہوتی ہیں۔

‎کندھے کے ٹشوز کا جزوی پھٹنا تشویش کی بات نہیں ہے۔ اگرچہ علاج ہر مریض کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے، لیکن بحالی اور کندھے کا محتاط استعمال اکثر اس کی کارکردگی کو برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈبلیو ایچ او کی اپیل پر پاکستان کا انسداد پولیو کے لیے افغانستان سے تعاون کا فیصلہ
Next Article پوٹاشیم سے بھرپور غذا قلبی مرض کے امکانات کم کر سکتی ہے: تحقیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026
عید کی چھٹیوں میں ٹیچنگ اسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند رہیں گے
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان میں اینٹی بایوٹکس کے غیر ضروری استعمال سے ہر سال 2 سے 3 لاکھ افراد جان گنوا بیٹھتے ہیں

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں پولیو وائرس کے وار جاری ، ایک اور کیس رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے ہر گھر کا ہیلتھ پروفائل بنانے کا اعلان

By Neha Ashraf
Health

دماغی بیماری کیخلاف لڑنے والے ’آسٹروکیپسولز‘

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?