پاکستان میں پہلی بار بچوں میں دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا دی گئی۔
کراچی میں بچوں کے دل کے امراض کے علاج کیلئے اب سرکاری اسپتال میں بھی خصوصی سہولت موجود ہے جبکہ بچوں میں دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا جدید علاج بھی شروع ہو گیا ہے تاہم این آئی سی وی ڈی میں پیڈیاٹرک ہارٹ ردم ڈس آرڈرز کا علاج بھی دستیاب ہو گا۔
علاج ای پی اسٹڈی، پیس میکرز اور آئی سی ڈی ڈیوائسز کے ذریعے ممکن ہو سکے گا جبکہ ماہرین کے مطابق بروقت تشخیص سے بچوں کی جان بچائی جا سکتی ہے، ہر سال 4 سے 5 ہزار پیدائشی بچوں میں دل کا مسئلہ آرہا ہے۔
ماہرین نے والدین کو بچوں میں دل کی بے ترتیبی کی علامات پر فوری توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔
بچوں میں دل کی تیز یا بے ترتیب دھڑکن خطرے کی علامت ہیں۔
