MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

طبی معاملات میں مصنوعی ذہانت: مریضوں کے لیے مفید یا خطرناک؟

Last updated: مارچ 4, 2026 12:37 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ٹیکنالوجی کمپنیاں اب خاص طور پر طبی سوالات کے جواب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس متعارف کروا رہی ہیں۔

‎اوپن اے آئی نے حال ہی میں چیٹ جی پی ٹی ہیلتھ نامی نیا پروگرام پیش کیا ہے جو مریضوں کے میڈیکل ریکارڈز اور ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے صحت سے متعلق سوالات کے جواب دے سکتا ہے۔

‎یہ بوٹس کیا کرسکتے ہیں؟

‎کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ڈاکٹر کا متبادل نہیں بلکہ مریضوں کی مدد کے لیے ہیں۔ یہ پیچیدہ ٹیسٹ رپورٹس کو سمجھا سکتے ہیں، ڈاکٹر سے ملاقات کی تیاری میں مدد دے سکتے ہیں اور میڈیکل ریکارڈز میں چھپے اہم رجحانات کو اجاگر کرسکتے ہیں۔

‎کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹر رابرٹ واچٹر کا کہنا ہے کہ یہ ٹولز گوگل سرچ سے بہتر ہیں کیونکہ یہ زیادہ ذاتی نوعیت کی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ان کا مشورہ ہے کہ مریض چیٹ بوٹس کو زیادہ سے زیادہ تفصیلات دیں تاکہ بہتر جواب مل سکے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری یا شدید سر درد جیسی علامات پر چیٹ بوٹس سے رجوع کرنے کے بجائے فوری طبی امداد حاصل کرنی چاہیے۔

‎پرائیویسی کا مسئلہ:

‎ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چیٹ بوٹس کے ساتھ شیئر کی گئی طبی معلومات قوانین کے تحت محفوظ نہیں ہیں جو ڈاکٹروں اور اسپتالوں پر لاگو ہوتے ہیں۔

‎اوپن اے آئی اور اینتھروپک کا دعویٰ ہے کہ وہ صارفین کی طبی معلومات کو الگ رکھتے ہیں اور انہیں ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال نہیں کرتے۔

‎تحقیق میں خامیاں:

‎آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ اے آئی چیٹ بوٹس تحریری صورت حال میں 95 فیصد درست تشخیص کرسکتے ہیں لیکن حقیقی لوگوں کے ساتھ بات چیت میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

‎مریض اکثر چیٹ بوٹس کو ضروری معلومات نہیں دیتے اور اے آئی کی طرف سے دی گئی اچھی اور بری معلومات میں فرق نہیں کرپاتے۔

‎ڈاکٹر واچٹر کا کہنا ہے کہ چیٹ بوٹس سے ملنے والی معلومات پر اعتماد بڑھانے کے لیے مختلف بوٹس سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ وہ خود بھی چیٹ جی پی ٹی اور گوگل جیمنی میں معلومات ڈال کر دیکھتے ہیں اور جب دونوں کا جواب ایک جیسا ہوتا ہے تو زیادہ اعتماد محسوس کرتے ہیں۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ٹولز کو احتیاط اور سمجھداری سے استعمال کرنا چاہیے، خاص کر صحت سے متعلق اہم فیصلوں میں صرف چیٹ بوٹس پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا بھر میں 2050 تک چھاتی کے کیسز کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی، تحقیق ‎
Next Article پروسٹیٹ کینسر کیلئے نئی دوا کی آزمائش
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

جان لیوا زخموں کا ایک سیکنڈ میں ہونے والا علاج دریافت

By Neha Ashraf
Health

ہر 10 میں سے 4 کینسر کے کیسز کو روکا جاسکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

By Neha Ashraf
Health

کراچی: ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، محکمہ صحت اور انڈس ہسپتال کے ڈیٹا میں واضح فرق

By Neha Ashraf
Health

حکومت کا انسولین کی گھروں تک مفت فراہمی کا آغاز

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?