بلوچستان حکومت نے ڈاکٹرز سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بلوچستان حکومت نے صوبے میں تعینات تمام کانٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹروں کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن انڈر سیکریٹری محکمہ صحت نے جاری کیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق کانٹریکٹ ڈاکٹرز کی جگہ ریگولر تقرریاں کی جائیں گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسرز، سینئر رجسٹرارز اور اسپیشلسٹس کی کانٹریکٹ ملازمتیں ختم ہوں گی۔ ریگولر افسران کی تعیناتی کے بعد کانٹریکٹ ملازمین کی سروس ختم ہو جائے گی۔
محکمہ صحت کے جاری اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ کانٹریکٹ ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔
