MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
education

بی ایس سی ایس نے تیسری اے آئی ٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ چیمپئن شپ 2025-26 اپنے نام کر لی

Last updated: مئی 20, 2026 9:28 شام
Misbah Jogyat
Share
بی ایس سی ایس نے تیسری اے آئی ٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ چیمپئن شپ 2025-26 اپنے نام کر لی
بی ایس سی ایس نے تیسری اے آئی ٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ چیمپئن شپ 2025-26 اپنے نام کر لی
SHARE

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی تیسری بین الشعبہ جاتی کرکٹ چیمپئن شپ 2025-26 میں بی ایس سی ایس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ مقابلے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے جن میں ادارے کے 13 مختلف شعبہ جات نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ میں سافٹ ویئر، بائیو میڈیکل، سول، کیمیکل، الیکٹرانکس، الیکٹریکل، مکینیکل، میکاٹرونکس، مصنوعی ذہانت، آرکیٹیکچر، سی آئی ٹی مارننگ، سی آئی ٹی ایوننگ اور بی ایس سی ایس کے طلبہ شریک ہوئے۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران طلبہ، اساتذہ اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد میدان میں موجود رہی۔

فائنل میچ کی تقریب میں کنوینر سید محمد محسن کاظم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت پرنسپل شاہد جمیل نے کی۔ اس موقع پر اساتذہ، طلبہ اور کھیلوں کے منتظمین بھی موجود تھے۔

کوارٹر فائنلز میں سافٹ ویئر نے سی آئی ٹی مارننگ کو شکست دی جبکہ سول نے الیکٹریکل کو ہرایا۔ تیسرے مقابلے میں مصنوعی ذہانت نے میکاٹرونکس کو شکست دی جبکہ بی ایس سی ایس نے سی آئی ٹی ایوننگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

پہلے سیمی فائنل میں سافٹ ویئر نے سول کو شکست دے کر فائنل کے لیے رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بی ایس سی ایس نے مصنوعی ذہانت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل مقابلہ سافٹ ویئر اور بی ایس سی ایس کے درمیان کھیلا گیا۔ سافٹ ویئر ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 82 رنز بنائے۔ جواب میں بی ایس سی ایس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف چھ اوورز میں ہدف مکمل کر لیا اور چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

فائنل میچ کی نمایاں کارکردگی بی ایس سی ایس کے کپتان حارث کی رہی جنہوں نے صرف 10 گیندوں پر 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ دوسری جانب بہزاد نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ادارے کے شعبۂ کھیل کے زیرِ اہتمام طالبات کا کرکٹ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جو اے آئی ٹی گرین اور اے آئی ٹی وائٹ کے درمیان کھیلا گیا۔ اے آئی ٹی گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے 47 رنز بنائے تاہم اے آئی ٹی وائٹ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ہدف حاصل کر لیا۔ اے آئی ٹی وائٹ کی جانب سے کائنات، بسمہ اور حفصہ زوہیب نے شاندار کارکردگی دکھائی جبکہ اے آئی ٹی گرین کی جانب سے شائنہ نے نمایاں کھیل پیش کیا۔

تقریب کے دوران اے آئی ٹی انتظامیہ اور اے آئی ٹی اساتذہ کے درمیان دوستانہ نمائشی مقابلہ بھی منعقد ہوا۔ اساتذہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 74 رنز بنائے جبکہ انتظامیہ کی ٹیم مقررہ پانچ اوورز میں 49 رنز ہی بنا سکی، یوں اساتذہ نے 25 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

مقابلے میں ظفر احمد اور وحید الرحمن کی شاندار ابتدائی شراکت توجہ کا مرکز بنی جنہوں نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ ظفر احمد نے 34 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کپتان عمیر حسین نے بھی 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر سید محمد محسن کاظم نے کہا کہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ طلبہ کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ماہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے۔ انہوں نے کھیلوں کے افسر طلعت محمود اور معاون کھیل افسر عظمت پاشا کی خدمات کو بھی سراہا۔

پرنسپل شاہد جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے کیونکہ کھیل طلبہ میں اعتماد، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ بی ایس سی ایس کی فتح پر طلبہ نے بھرپور جشن منایا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وائٹ کرولا گینگ: کراچی کو دہلا دینے والی جرائم کی کہانی وائٹ کرولا گینگ: کراچی کو دہلا دینے والی جرائم کی کہانی
Next Article فن لینڈ جانے والے پاکستانی طلبہ قطر کی ویزا آن ارائیول پابندی کے باعث غیر یقینی صورتحال کا شکار فن لینڈ جانے والے پاکستانی طلبہ قطر کی ویزا آن ارائیول پابندی کے باعث غیر یقینی صورتحال کا شکار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

HEC نے امریکہ جانے والے اسکالرشپ طلبہ کے لیے GRE تیاری پروگرام شروع کر دیا
education

HEC نے امریکہ جانے والے اسکالرشپ طلبہ کے لیے GRE تیاری پروگرام شروع کر دیا

By Misbah Jogyat
education

فیڈرل بورڈ کا بیرونِ ملک مقیم طلبا کے لیے میٹرک امتحانات کا نیا نظام متعارف

By Amna Iqbal
حب یونیورسٹی میں طلبہ کی جدت اور تخلیقی منصوبوں کی نمائش
education

حب یونیورسٹی میں طلبہ کی جدت اور تخلیقی منصوبوں کی نمائش

By Misbah Jogyat
HEC نے ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کی رجسٹریشن شروع کر دی
education

HEC نے ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کی رجسٹریشن شروع کر دی

By Misbah Jogyat
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?