MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پاکستان میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کا خدشہ، فوری آگاہی کی اپیل

Last updated: اپریل 12, 2026 12:23 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکستان میں منکی پاکس  کے مقامی پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر آغا خان ہسپتال نے فوری آگاہی کی اپیل کردی۔

‎تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے وبائی امراض کے ماہرین نے پاکستان میں منکی پاکس (Mpox) کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس اب محض بیرونِ ملک سے نہیں آ رہا بلکہ ملک کے اندر مقامی سطح پر منتقل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

‎میڈیا راؤنڈ ٹیبل کے دوران ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کر رہی ہے، سال 2025 میں پاکستان میں 53 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے اکثر کا تعلق بیرونِ ملک سفر سے تھا، تاہم 2026 میں یہ پیٹرن بدل گیا ہے۔

‎کراچی میں حالیہ دو کیسز میں سے ایک مقامی منتقلی کا شبہ ظاہر کرتا ہے، جبکہ خیرپور (سندھ) میں وائرس کا پھیلاؤ یہ ظاہر کرتا ہے کہ انفیکشن اب صحت کی سہولیات تک پہنچ چکا ہے۔

‎ڈاکٹر فیصل محمود (پروفیسر، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال) نے زور دیا کہ ہم اس مرحلے پر ہیں جہاں بروقت آگاہی ہی پھیلاؤ کو روک سکتی ہے۔ معالجین اور عوام علامات ظاہر ہوتے ہی فوری اقدام کریں اور انتظار نہ کریں۔

‎وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

‎ماہرین نے واضح کیا کہ Mpox فضائی وائرس نہیں ہے، بلکہ یہ درج ذیل طریقوں سے پھیلتا ہے، متاثرہ شخص کی جلد سے جلد کا رابطہ، متاثرہ شخص کے زیرِ استعمال بستر یا کپڑوں کو چھونا ، طویل وقت تک قریبی رابطے کے دوران سانس کی بوندوں کے ذریعے اور حمل یا پیدائش کے دوران منتقلی کا خطرہ ہوتا ہے۔

‎ڈاکٹر فاطمہ میر (ایسوسی ایٹ پروفیسر) کے مطابق، علامات کو نظر انداز کرنا اور تنہائی میں تاخیر بڑے پیمانے پر انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے۔

‎نمایاں علامات میں بخار، سوجے ہوئے لمف نوڈز، چہرے، ہتھیلیوں، تلوؤں اور جنسی حصوں پر نمایاں دانے یا زخم ہے، نوزائیدہ بچے، حاملہ خواتین اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد میں شدید بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں خود کو دوسروں سے الگ کر لیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں، کسی مشتبہ مریض سے رابطہ ہونے کی صورت میں 21 دن تک اپنی صحت کی نگرانی کریں۔

‎ہسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ زچگی کے شعبوں اور نوزائیدہ بچوں کے وارڈز میں انفیکشن کنٹرول پروٹوکولز کو فوری طور پر سخت کیا جائے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈینگی کا خطرہ پھیلنے لگا؛ خواجہ عمران  نذیر  نے اہم  اجلاس میں ہدایات جاری کردیں
Next Article ڈی آئی خان: مضرِ صحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جاں بحق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
چڑیا گھر میں نئے مہمان کی آمد: نایاب روتھشیلڈ جراف کی بقا کی نئی امید
چڑیا گھر میں نئے مہمان کی آمد: نایاب روتھشیلڈ جراف کی بقا کی نئی امید
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 13, 2026
سڈنی: ایلیزابیتھ بے میں شارک کا حملہ، تیراک شدید زخمی
سڈنی: ایلیزابیتھ بے میں شارک کا حملہ، تیراک شدید زخمی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
جون 13, 2026
GTA 6 پی سی لانچ لیک افواہیں مسترد، راک اسٹار تھرڈ ٹریلر کی تیاری میں مصروف
GTA 6 پی سی لانچ لیک افواہیں مسترد، راک اسٹار تھرڈ ٹریلر کی تیاری میں مصروف
Lifestyle
جون 13, 2026
پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں ہفتہ وار اتار چڑھاؤ
پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں ہفتہ وار اتار چڑھاؤ
کاروبار اور تجارت
جون 13, 2026
کویت نے آجروں کو ویزا ٹرانسفر سسٹم استعمال کرنے کی یاد دہانی کرا دی
کویت نے آجروں کو ویزا ٹرانسفر سسٹم استعمال کرنے کی یاد دہانی کرا دی
international
جون 13, 2026
کراچی: ریبیز سے ایک اور ہلاکت، سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی
کراچی: ریبیز سے ایک اور ہلاکت، سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی
Health تازہ ترین
جون 13, 2026

You Might Also Like

Health

ڈینگی ٹیسٹ کی فیس فکس کرنے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

سوشل میڈیا نوجوان لڑکیوں میں کھانے کی بیماریوں کا خطرناک سبب بننے لگا

By Fatima Nadeem
Health

بچوں کو موبائل فون دینے والے والدین ہوجائیں خبردار، ماہر اطفال کے اہم انکشافات

By Neha Ashraf
Health

ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کےلیے بڑا اقدام: پنجاب اور سندھ میں مفت اسکریننگ کیمپ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?