صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی اوز ہیلتھ اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے شرکت کی۔
صوبائی دارلحکومت میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے تیاریوں اور کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ وزیر صحت نے سرکاری اداروں اور دفاتر میں بھی ڈینگی سروے کرانے کی ہدایت کی۔
وزیر صحت نے کہا ہر سرکاری ادارہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے فوکل پرسن نامزد کرے، سرکاری اداروں میں ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر متعلقہ افسر کیخلاف مقدمہ کا حکم دے دیا۔
انسداد ڈینگی کے تحت بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں، جس گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہو وہاں ریڈ اسٹکیر لگایا جائیگا، آنے والے دنوں میں ڈینگی پھر حملہ آور ہوسکتا ہے، ڈینگی سرویلنس کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، اجلاس میں طالب علموں پر مشتمل ڈینگی والینٹئر فورس بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
پرائیویٹ اسپتالوں، جنرل پریٹیشنز سے بھی ڈینگی مریضوں کا ڈیٹالیں، تمام ڈی ڈی ایچ اوز اور اسٹاف فیلڈ میں متحرک رہیں، ڈینگی کے حوالے سے تمام کیسز رپورٹ کئے جائیں۔
شہر کے گردونواح میں انسداد ڈینگی کارروائیوں پر خصوصی توجہ دیں۔ ڈینگی کے حوالے سے تمام حساس علاقوں میں سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ جہاں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں اسپرے لازمی کرائیں۔
محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو ملیریا کے حوالے سے بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی اس آپریشن کاحصہ بنائیں۔
ڈی سی نے کہا محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے صورتحال کنٹرول ہے، انسداد ڈینگی و ملیریا مہم کے دوران تمام ڈیٹا پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے، انسداد ڈینگی مہم کا تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرایا جائیگا۔
وزیر صحت نے حکم دیا مچھروں کی افزائش اور ہاٹ اسپاٹ ایریاز مکمل کور کریں، انسداد مہم میں الائیڈ محکموں کی مکمل شمولیات یقینی بنائی جائے، عوام انسداد ڈینگی مہم کے دوران ذمہ داری کاثبوت دیں،
ڈپٹی کمشنر کی اینٹی ڈینگی اسکواڈ کو فوڈ چین، ہوٹلوں کا سروے کرانے کی ہدایت اور ٹائروں کے گودام، چھتیں اور دیگر کھلے مقامات کا بھی سروے کرانے کی ہدایت کردی۔
