Higher Education Commission (HEC) نے امریکہ کی مختلف جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ پر جانے والے طلبہ کی بہتر تیاری کے لیے GRE Preparation Program کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو GRE امتحان کے لیے جامع تیاری فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر اسکور حاصل کر سکیں اور دنیا کی بہترین جامعات میں داخلے کے مواقع حاصل کر سکیں۔
پروگرام میں ماہر اساتذہ کے لیکچرز، آن لائن ٹریننگ سیشنز، پریکٹس ٹیسٹس، اور اسٹریٹجی بیسڈ گائیڈنس شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ طلبہ کو ریڈنگ، ریاضی اور اینالیٹیکل رائٹنگ کے مختلف حصوں میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔
HEC حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستانی طلبہ کی عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیت بڑھانے اور اسکالرشپ پروگرامز کے نتائج کو بہتر بنانے میں مدد دے گا
