MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے، سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کیلئے 797 ملین روپے مختص کردیے

Last updated: نومبر 9, 2025 11:31 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

‎شہر قائد سمیت سندھ بھر میں لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی حفاظتی HPV ویکسین مہم کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرنے کے باوجود بھی حکومت سندھ نے اس ویکسین کی خریداری کے لیے 797 ملین روپے مختص کردیے۔

‎مذکورہ رقم سے تین سال کے لیے ویکسین خریدی جائے گی، اس ویکسین کو 2026ء سے بچوں کے حٖفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (EPI) میں شامل کیا جائے گا۔

‎کراچی سمیت سندھ میں گزشتہ ماہ ستمبر میں شروع کی گئی HPV ویکسین مہم 15دن کے لیے شروع کی گئی تھی جس میں والدین کی اکثریت نے عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے اور اپنی بیٹیوں کو مذکورہ ویکسین لگوانے سے انکار کردیا تھا۔ کراچی سمیت سندھ بھر کی 9 سے 15 سال کی 4.1 ملین لڑکیوں کو یہ لگانے کا ہدف دیا گیا تھا مگر مہم  اپنا ہدف مکمل نہ کرسکی، سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں بھی زیرتعلیم لڑکیوں کی اکثریت نے ویکسین لگوانے سے مکمل انکار کیا یہ ویکسین بین الاقوامی تنظیم  نے فراہم کی تھی۔

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس مہم کے نتائج کو بنیاد بناکر ویکسین کو EPI پروگرام میں شامل کرے گی، کراچی میں اس مہم کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکے۔

‎EPI کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی میں اس مہم کی شرح صرف 16 فیصد رہی۔ HPV ویکسین مہم کے دوران والدین کے اکثریت نے اسکول جانے والی اپنی بچیوں کو ویکسین لگانے سے انکار کیا جبکہ فکسڈ سینٹر اور دیگر مقامات پر بھی والدین نے اپنی بچیوں کو ویکسین نہیں لگوائی۔

‎محکمہ صحت کے ماتحت حفاظتی ٹیکہ جات نے دعویٰ کیا ہے کہ ویکسین مہم کامیاب رہی لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے۔ ویکسین مہم کی ناکامی کی بڑی وجہ محکمہ صحت کی جانب سے تشہری اور آگامی مہم چلائے جانے کے باوجود والدین کی جانب سے کوئی موثر ریسپانس نہیں دیکھنے میں آیا۔

‎دوسری جانب حکومت کی جانب سے ویکسین کی افادیت کو اجاگرکیا گیا لیکن بیانیہ غیر موثر رہا، ویکسین مخالف عناصر نے سوشل میڈیا پر اس ویکسین کے خلاف منفی مہم چلائی جو خاصی موثر رہی اور سوشل میڈیا پر AI کے ذریعے ایسی ویڈیو بناکر چلائی گئی جس کے وجہ سے والدین میں خوف وہراس پیدا کیا گیا۔

‎کراچی میں ویکسین مہم کی افادیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع کیماڑی میں 9 سے 15 سال عمر تک کی لڑکیوں کی ایک لاکھ 54 ہزار 632  میں سے صرف 16 فیصد لڑکیوں کو حفاظتی ویکسین لگائی گئی جبکہ ضلع شرقی میں 2 لاکھ 91 ہزار 552 لڑکیوں میں سے صرف 37 فیصد لڑکیوں کو حفاظتی ویکسین لگائی گئی۔

‎اسی طرح ضلع ساؤتھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 772 لڑکیوں میں سے صرف 39 فیصد لڑکیوں کو جبکہ ضلع سینٹرل میں 2 لاکھ 84 ہزار 976 لڑکیوں میں سے صرف 42 فیصد لڑکیوں کو ویکسین لگائی گئی۔

‎یہ اعدادوشمار محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے EPI پروگرام کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جبکہ والدین کی اکثریت نے مہم پر توجہ ہی نہیں دی اور اپنی لڑکیوں کو اسکولوں میں ویکسین لگوانے سے منع کردیا۔

‎بین الاقوامی تنظیم GAVI نے حکومت پاکستان کو ایک کروڑ 30 لاکھ ویکسین مفت فراہم کی تھی، مہم کے دوران سندھ میں 4.1 ملین لڑکیوں کو حٖفاظتی ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 دن مہم میں مطلوبہ ہدف کو پورا نہیں کیا جاسکا تاہم EPI نے اس ویکسین مہم کے حوالے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں 65 فیصد لڑکیوں کو حفاظتی لگائی گئی ہے۔ HPV خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نہیں لگی۔

‎طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ ملک میں ڈائریا، ملیریا، ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں سے سالانہ لاکھوں افراد مر جاتے ہیں لیکن نہ جانے حکومت پاکستان HPV ویکسین کو ترجیح بنیادوں بچوں کے حفاظتی ٹیکے جات پروگرام میں کیوں شامل کررہی ہے۔

‎ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مہم اس لیے چلائی رہی ہے کہ آئندہ سال سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کو EPI پروگرام میں شامل کیا جائے گا اور اس ویکسین کی خریداری حکومت سندھ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق HPV کو ویکسین کو حکومت سندھ نے بچوں کی حفاظتی ٹیکے پروگرام میں شامل کرنا چاہتی ہے، اس لیے اس ویکسین کی  15 روزہ مہم چلائی گئی تھی جو ایک ٹیسٹ چیک کیا گیا تھا۔

‎بچوں کے حفاظتی ٹیکہ پروگرام (ای پی آئی) کے پروچیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار نے بتایا کہ 3 سال کی ویکسین کے لیے حکومت سندھ نے 797 ملین رکھے ہیں، اس رقم سے ویکسین کی خریداری کی جائے گی اور ہر سال 9 سال سے 15 سال عمر تک کی لڑکیوں کو ہرسال 7 لاکھ ویکسین لگائی جائے گی، مختص کی جانے والی رقم سے 3  سال کی ویکسین خریدی جائے گی۔

‎ڈاکٹر راج کمار کے مطابق ویکسین کی خریداری وفاقی حکومت کرے گی لیکن اس ویکسین کی خریداری میں سندھ حکومت کے ذمہ 797  ملین روپے آئے ہیں جو حکومت سندھ وفاق کو ادا کرے گی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب والدین اپنی بچیوں لگوانے پر تیار نہیں تو حکومت سندھ ویکسین کے خریداری کے لیے 797  ملین کیوں خرچ کررہی ہے؟

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148واں یومِ پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
Next Article بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کٹوتی کی ویڈیو وائرل، حکام کا نوٹس
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، کم از کم 47 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، کم از کم 47 افراد ہلاک
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 15, 2026
نواز شریف کا سیاسی کشیدگی میں کمی پر زور، مخالفت کو دشمنی میں نہ بدلنے کا مشورہ
نواز شریف کا سیاسی کشیدگی میں کمی پر زور، مخالفت کو دشمنی میں نہ بدلنے کا مشورہ
تازہ ترین سیاست
اگست 15, 2026
آزاد کشمیر انتخابات: باغ میں دوبارہ پولنگ کے بعد پی پی پی اور ن لیگ کی برتری برقرار
آزاد کشمیر انتخابات: باغ میں دوبارہ پولنگ کے بعد پی پی پی اور ن لیگ کی برتری برقرار
تازہ ترین سیاست
اگست 15, 2026
جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
تازہ ترین سیاست
اگست 15, 2026
ہائلینڈز کے تاریک آسمانوں کو محفوظ بنانے کے لیے نئی پالیسی تیار
ہائلینڈز کے تاریک آسمانوں کو محفوظ بنانے کے لیے نئی پالیسی تیار
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 15, 2026
کورنش سارڈینز: پینگوئنز کی خوراک میں مقامی مچھلی کی واپسی
کورنش سارڈینز: پینگوئنز کی خوراک میں مقامی مچھلی کی واپسی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 15, 2026

You Might Also Like

Health

ذیابیطس کی گولی نے بچوں میں اہم آزمائش میں بلڈ شوگر کم کر دی

By Amna Iqbal
Health

اے ایچ اے نے ہائی بلڈ پریشر کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

By Fatima Nadeem
Health

وزیرستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کے ایک نئے کیس کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

وزیراعلیٰ سندھ کا امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہ کرنے کا اعلان

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?