انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو تین مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی اور ان پر جرمانے بھی عائد کیے۔
مقدمے کی سماعت کے دوران ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر 7 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ عدالت نے مقدمے میں اسٹیٹ کونسل عاطف محمود کو مقرر کیا، جنہوں نے استغاثہ کے گواہان پر جرح کی۔
استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں مجموعی طور پر سات گواہان پیش کیے گئے۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ 25 اکتوبر 2024 کو درج کیا گیا تھا۔
