MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

‎کراچی: آلودہ پانی سے بیماریوں میں تشویشناک اضافہ، لاکھوں افراد متاثر

Last updated: جون 24, 2025 10:38 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

شہر قائد میں پینے کے آلودہ پانی کے باعث جلد، معدے اور آنکھوں کی متعدد بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق آلودہ پانی کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک سنگین عوامی صحت کا بحران بن چکا ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ ان بیماریوں کے علاج پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔

‎عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال سے پیدا ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سالانہ 50 ہزار سے زائد افراد، جن میں اکثریت بچوں کی ہے، اسہال اور معدے کی دیگر بیماریوں کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جبکہ صرف کراچی میں ہر سال تقریباً 20 ہزار بچے آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

‎طبی ماہرین کے مطابق آلودہ پانی میں پائے جانے والے بیکٹیریا، وائرس، فنگس اور کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے جلد کی کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں فنگل انفیکشن (ٹینیا)، ایکزیما، خارش، اسکیبیز، امپیٹیگو، فولیکولائٹس اور ڈرمیٹائٹس شامل ہیں۔ ماہر امراض جلد ڈاکٹر شمائل ضیا کے مطابق آلودہ پانی میں نمک کی زیادتی بھی ایکزیما کے پھیلاؤ کی اہم وجہ ہے۔

‎آنکھوں کے امراض میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر ضیاء اقبال کے مطابق آلودہ پانی سے آشوبِ چشم، ٹریچوما، کارنیا کا زخم، فنگس، الرجی اور یووائٹس جیسی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں جو بعض اوقات بینائی کو مستقل نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نہانے، کپڑے دھونے اور تیراکی کے دوران آلودہ پانی کا استعمال ان بیماریوں کو بڑھا رہا ہے۔

‎کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی خراب کارکردگی بھی اس بحران کا سبب بن رہی ہے۔ پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری محسن رضا کے مطابق شہر میں موجود 9 فلٹر پلانٹس میں سے صرف 3 کام کر رہے ہیں، جبکہ باقی 6 پلانٹس کئی سالوں سے ناکارہ پڑے ہیں۔ ان پلانٹس میں کلورین کی مناسب مقدار شامل نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے شہری آلودہ پانی کے ذریعے مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

‎محسن رضا نے مزید انکشاف کیا کہ کینجھر جھیل اور حب ڈیم سے یومیہ 645 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے لیے کلورین کے 240 سلنڈرز درکار ہوتے ہیں لیکن صرف 150 فراہم کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، اولڈ پمپنگ اسٹیشن سے یومیہ 15 ملین گیلن سے زائد پانی یا تو چوری ہو جاتا ہے یا ٹینکر مافیا کے ذریعے فروخت کر دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو صاف پانی میسر نہیں آتا۔

‎انہوں نے دعویٰ کیا کہ این ای کے پمپنگ اسٹیشن کا فلٹر پلانٹ مکمل طور پر خشک ہے، اس لیے وہاں کلورین کی آمیزش ممکن نہیں، جبکہ K3 سسٹم کے ذریعے بغیر کلورین ملا پانی براہ راست عوام کو فراہم کیا جا رہا ہے جو کہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

‎ماہرین نے عوام سے صاف پانی استعمال کرنے، ذاتی صفائی کا خیال رکھنے اور بیماری کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی حکومت اور سماجی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور آلودہ پانی کے نقصانات سے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں کو ان مہلک بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایران نے ٹرمپ کا جنگ بندی کا دعویٰ مسترد کر دیا، معاہدے کی تردید
Next Article یاسر نواز کے بھائی وقار نواز کراچی میں انتقال کر گئے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

سندھ محکمہ صحت میں تقرریوں پر نیا تنازع، ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے تحفظات شدت اختیار کر گئے
Health

سندھ محکمہ صحت میں تقرریوں پر نیا تنازع، ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے تحفظات شدت اختیار کر گئے

By Misbah Jogyat
Health

گیٹس فاؤنڈیشن کا 2030 تک خواتین کی صحت پر 2.5 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان، پاکستان بھی شامل

By Fatima Nadeem
Health

سپرفوڈز: وزن گھٹانے اور صحت کے ضامن

By Fatima Nadeem
Health

کراچی: ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، محکمہ صحت اور انڈس ہسپتال کے ڈیٹا میں واضح فرق

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?