MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی، مریضوں میں اضافہ

Last updated: ستمبر 18, 2025 1:37 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

کراچی میں آشوب چشم کی وبا پھیلنا شروع ہوگئی۔ سرکاری و نجی اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض آنکھوں کی سرخی، درد اور سوجن جیسی علامات کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

‎طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی، ناقص صفائی ستھرائی اور ایڈینو وائرس اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہ ہیں۔

‎تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریڈ آئی انفیکشن کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ نجی و سرکاری اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض آنکھوں کی سرخی، درد، سوجن، روشنی سے چبھن اور آنکھ کے پانی جیسی علامات کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں۔

‎طبی ماہرین کے مطابق برساتی موسم، ہوا میں زیادہ نمی اور ناقص صفائی ستھرائی کے باعث ایڈینو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہلکے انفیکشن والے مریض برف کی سکائی سے تقریباً ایک ہفتے میں صحت یاب ہوجاتے ہیں، جبکہ درمیانے اور شدید انفیکشن میں یہ دورانیہ 15 سے 20 دن تک بڑھ سکتا ہے۔ کچھ شدید کیسز میں دو ماہ تک روشنی سے چبھن اور دھندلا نظر آنے کی شکایت برقرار رہ سکتی ہے، اس لیے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ماہر چشم سے رجوع کرنا چاہیے۔

‎اس حوالے سے جناح اسپتال کراچی کے سربراہ امراض چشم پروفیسر اسرار احمد بھٹو نے بتایا کہ بارشوں اور ہوا میں نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے پنگ آئی یا ریڈ آئی انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ صفائی متاثر ہونے اور ہجوم والی جگہوں پر قریبی میل جول کے باعث یہ انفیکشن ایک شخص سے دوسرے کو منتقل ہورہا ہے۔ اکثر لوگ متاثرہ آنکھ مسلنے کے بعد کسی سے ہاتھ ملا لیتے ہیں، جس سے یہ پھیلتا ہے۔ بعض اوقات پہلے ایک آنکھ متاثر ہوتی ہے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے سے دوسری آنکھ بھی انفیکشن کا شکار ہو جاتی ہے۔

‎پروفیسر اسرار کا کہنا تھا کہ بارشوں سے پہلے جناح اسپتال میں ایسے کیسز تقریباً نہیں آ رہے تھے، مگر اب روزانہ 15 سے 20 مریض آ رہے ہیں۔ کچھ مریضوں میں ہلکی، کچھ میں درمیانی اور کچھ میں شدید علامات ہیں۔ یہ انفیکشن زیادہ تر ایڈینو وائرس سے ہوتا ہے۔ اس کی ابتدا میں ایسا لگتا ہے جیسے آنکھ میں کچھ چبھ رہا ہے یا کچھ آگیا ہے، پھر آنکھ کی باریک نسیں (کیپلریز) سوج جاتی ہیں اور سفید حصہ سرخ یا گلابی ہوجاتا ہے۔

‎علامات میں کھجلی، درد، پانی آنا اور روشنی سے چبھن شامل ہیں۔ ہلکے کیسز میں ٹھنڈے پانی سے سکائی کافی ہوتی ہے، مگر درمیانے اور شدید انفیکشن میں مصنوعی آنسو والے ڈراپس بھی تجویز کیے جاتے ہیں۔ یہ ڈراپس آنسوؤں جیسے ہوتے ہیں اور ان کے سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہوتے۔ شدید کیسز میں کبھی کبھی قرنیہ متاثر ہوتا ہے جس سے دھندلا دیکھنا، روشنی سے چبھن اور شدید درد ہوسکتا ہے۔ درمیانے اور شدید انفیکشن 15 سے 20 دن میں ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ ریڈ آئی بھی 20 دن میں ٹھیک ہوجاتی ہے مگر روشنی سے چبھن اور دھندلی نظر ایک سے دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر خود ہی بیٹناسول جیسی اسٹیرائیڈ ڈراپس استعمال کرلیتے ہیں، جو وقتی آرام تو دیتی ہیں لیکن طویل مدتی نقصان کرسکتی ہیں۔ کچھ لوگ عرقِ گلاب بھی ڈالتے ہیں، مگر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ خالص ہے یا نہیں۔ بہتر ہے مصنوعی آنسو استعمال کیے جائیں، کیونکہ وہ محفوظ ہیں۔ روشنی چبھنے پر سن گلاسز پہنیں، آنکھ نہ کھجائیں، متاثرہ آنکھ کو چھونے کے بعد ہاتھ دھوئیں اور اپنا تکیہ یا تولیہ علیحدہ رکھیں۔

‎سول اسپتال کراچی کی ماہر امراض چشم ڈاکٹر خالدہ کے مطابق روزانہ 10 سے 12 مریض ریڈ آئی انفیکشن کے ساتھ آرہے ہیں، جن کا تعلق قائد آباد، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن اور لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔ نجی کلینکس کے ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ ریڈ آئی انفیکشن کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز رپورٹ
Next Article ریفری کی معافی کے بعد پاکستان دوبارہ ایشیا کپ میں واپس ریفری کی معافی کے بعد پاکستان دوبارہ ایشیا کپ میں واپس
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
18 مئی سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
18 مئی سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل ہوگا
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی: ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل ہوگا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
جولینا میڈی کین نے شمالی افریقہ میں ماحولیاتی خطرے کی گھنٹی بجا دی
جولینا میڈی کین نے شمالی افریقہ میں ماحولیاتی خطرے کی گھنٹی بجا دی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
این ڈی ایم اے کی 19 سے 22 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
این ڈی ایم اے کی 19 سے 22 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے" کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے” کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
مئی 16, 2026
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026

You Might Also Like

Health

خطرہ بڑھ گیا، منکی پاکس کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

سال 2025ء میں منکی پاکس کا پہلا مریض رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

ایمرجنسی ویکسینز اموات میں 60 فیصد کمی کا سبب بنیں، تحقیق

By Neha Ashraf
Health

چار اہم ادویات غیر معیاری قرار، مارکیٹ سے فوری واپس لینے کا حکم

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?