MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی: بچوں کے حفاظتی ٹیکے پروگرام میں لڑکیوں کیلئے ایچ پی وی ویکسین بھی شامل

Last updated: جنوری 4, 2026 10:20 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

حکومت سندھ نے صوبے میں لڑکیوں کو ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کو بچوں کے حفاظتی ٹیکے (ای پی آئی) پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد اس پروگرام میں بچوں کی 13 بیماریوں سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین ہوگئی ہے جو صرف 9 سال سے بڑی عمر کی لڑکیوں کو لگائی جائے گی۔

‎ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ایچ پی وی ویکسین کے حوالے سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسران کو جاری ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے روٹین ایمیونائزیشن پروگرام میں ایچ پی وی یکسین کو شامل کرلیا گیا ہے جس میں 9 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

‎انہوں نے بتایا کہ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویکسین ای پی آئی کے حفاظتی مراکز میں 9 سال تک کی عمر کی آنے والی بچیوں کو لگائی جائے۔

‎ڈاکٹر راج کمار نے بتایا کہ حکومت سندھ نے 3 سال کی ویکسین کے لیے 797 ملین روپے وفاقی حکومت کو دیے ہیں اور ہر سال 7 لاکھ لڑکیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

‎ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی خریداری وفاقی حکومت کرے گی لیکن اس ویکسین کی خریداری میں حکومت سندھ کے ذمہ 797 ملین روپے آئے ہیں جو حکومت سندھ وفاق کو ادا کرے گی۔

‎واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ اور پنجاب 15 ستمبر 2025 میں پہلی بار لڑکیوں کو سروئیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی حفاظتی ایچ پی وی ویکسین مہم شروع کی گئی تھی جس میں والدین کی اکثریت نے عدم اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے اپنی بچیوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا تھا۔

‎اس مہم کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر کی 9 سے 15 سال کی 4.1 ملین لڑکیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف  تھا۔

‎محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے حفاظتی ٹیکے پروگرام نے دعویٰ کیا ہے کہ ویکسین مہم کامیاب رہی لیکن صورت حال اس کے برعکس ہے، ویکسین مہم کی ناکامی کی بڑی وجہ محکمہ صحت کی جانب سے تشہیری اور آگامی مہم چلائے جانے کے باوجود والدین کی جانب سے کوئی مؤثر رسپانس نہیں دیکھنے میں آیا۔

‎محکمہ صحت کی جانب سے مختلف ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے والدین کو ویکسین کی افادیت سے آگاہ کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں مختلف مقامات پر پروگرام بھی منعقد کیے گئے تھے۔

‎دوسری جانب ویکسین مخالف عناصر نے سوشل میڈیا پر اس ویکسین کے خلاف منفی مہم چلائی جو خاصی مؤثر رہی اور سوشل میڈیا پر  اے آئی کے ذریعے ایسی ویڈیو بناکر چلائی گئی جس کے وجہ سے والدین میں خوف وہراس پھیل  گیا۔

‎محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے EPI پروگرام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں ویکسین مہم کی افادیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ  ضلع کیماڑی میں 9 سے 15 سال عمر کی لڑکیوں کی ایک لاکھ 54 ہزار 632  میں سے صرف 16 فیصد لڑکیوں کو حفاظتی ویکسین لگائی گئی، ضلع شرقی میں 2 لاکھ 91 ہزار 552 لڑکیوں میں سے صرف 37 فیصد لڑکیوں کو حفاظتی ویکسین لگائی گئی۔

‎اسی طرح ضلع ساؤتھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 772 لڑکیوں میں سے صرف 39 فیصد لڑکیوں،  ضلع سینٹرل میں دو لاکھ 84 ہزار 976 لڑکیوں میں سے صرف 42 فیصد لڑکیوں کو ویکسین لگائی گئی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان میں منکی پاکس بے قابو؛ قومی ادارہ صحت کا الرٹ جاری
Next Article پنجاب میں انٹر اویسکولر سرجری کی جدید تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
وفاقی وزیر خزانہ 12 جون کو مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کریں گے
Economy سیاست
جون 10, 2026
جاپان کے بعد نیپال نے بھی بھارتی آموں پر پابندی عائد کر دی
جاپان کے بعد نیپال نے بھی بھارتی آموں پر پابندی عائد کر دی
کاروبار اور تجارت
جون 10, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: ڈرون حملوں کے خطرات، سکیورٹی اداروں کی دوڑ شروع
کھیل
جون 10, 2026
پاکستان میں شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان: محکمہ موسمیات نے گرد و باد اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی
پاکستان میں شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان: محکمہ موسمیات نے گرد و باد اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 10, 2026
امریکی مہنگائی کے کم اعداد و شمار کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان محدود
امریکی مہنگائی کے کم اعداد و شمار کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان محدود
Economy
جون 10, 2026
قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، شان مسعود کی کپتانی خطرے میں
بریکنگ نیوز کھیل
جون 10, 2026

You Might Also Like

پاکستان میں تمباکو نوشی سالانہ ایک لاکھ 64 ہزار جانیں نگلنے لگی؛ ہلاکتیں ٹی بی، ایڈز اور حادثات سے بھی بڑھ گئیں
Health

پاکستان میں تمباکو نوشی سالانہ ایک لاکھ 64 ہزار جانیں نگلنے لگی؛ ہلاکتیں ٹی بی، ایڈز اور حادثات سے بھی بڑھ گئیں

By Misbah Jogyat
Health

کراچی اور خیرپور میں منکی پاکس کا خطرہ: سرکاری اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم

By Neha Ashraf
Health

پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف بچاؤ ممکن ہے، وزیرصحت مصطفیٰ کمال

By Fatima Nadeem
Health

سال 2025ء میں منکی پاکس کا پہلا مریض رپورٹ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?