MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جامعہ کراچی میں دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی سیمینار، نامور ماہرین امراض قلب کی شرکت

Last updated: ستمبر 19, 2025 5:58 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

کراچی یونیورسٹی میں پاکستان کارڈیک سوسائٹی کے تعاون سے ’’دل کی صحت مند مستقبل کی جانب ایک قدم‘‘ کے عنوان سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں شہر کے مختلف اداروں کے معروف ماہرین امراض قلب نے شرکت کی۔

‎چیف کارڈیالوجسٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر بشیر حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں دل کے امراض اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ ہر سال تقریباً دو کروڑ افراد اس مرض کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جن میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ اموات ترقی پذیر ممالک خصوصاً پاکستان، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک میں ریکارڈ ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دل کے امراض سے بچنے کے لیے صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا، ورزش اور بروقت طبی معائنہ نہایت ضروری ہے۔

‎پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کہ جسمانی سرگرمیوں کی کمی دل کی بیماریوں میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھانے کو بار بار گرم کرنے کی عادت بھی نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے پیدا ہونے والے ٹرانس فیٹس دل کے لیے خطرناک ہیں۔

‎وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ عوام کو توہمات کے بجائے سائنس پر یقین کرنا چاہیے اور مستند ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا ہاؤسز پر زور دیا کہ وہ صحت سے متعلق آگاہی مہمات کو تواتر سے جاری رکھیں۔

‎ڈاکٹر بیلا خان نے کہا کہ نوجوانوں میں آگاہی بیدار کرنا اس سیمینار کا مقصد ہے۔ ان کے مطابق بیماریوں سے بچاؤ کی پہلی اور سب سے اہم کڑی اسکریننگ ہے، خاص طور پر ذیابیطس، بلڈ پریشر اور موٹاپے جیسے عوامل کی۔

‎پروفیسر ڈاکٹر نواز لاشاری نے بتایا کہ دنیا کی 32 فیصد اموات دل اور شریانوں کی بیماریوں کے باعث ہوتی ہیں، اسی لیے یہ موضوع عالمی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ ڈاکٹر لچمن داس کے مطابق بروقت تشخیص نہ صرف علاج کو آسان بناتی ہے بلکہ اخراجات بھی کم کرتی ہے۔

‎کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اکمل وحید نے کہا کہ ہمیں طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلی لا کر صحت مند ماحول اپنانا ہوگا۔

‎دیگر ماہرین، بشمول پروفیسر ڈاکٹر خالدہ سومرو، ڈاکٹر روحی الیاس، ڈاکٹر اسداللہ خان سومرو، ڈاکٹر ایس ایم آفاق، ڈاکٹر اکرم سلطان اور ڈاکٹر بینش امام نے کہا کہ پاکستان میں خصوصاً نوجوانوں میں دل کی بیماریوں کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے، جو مستقبل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

‎مقررین نے زور دیا کہ عوام کو معمولی علامات کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اور بروقت طبی معائنہ یقینی بنانا چاہیے تاکہ مرض کو ابتدائی مرحلے میں قابو کیا جاسکے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی سطح پر آگاہی مہمات اور بروقت تشخیص کے اقدامات کیے جائیں تاکہ اموات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کیا جاسکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا انکشاف: بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا انکشاف: بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے
Next Article ایشیا کپ میں شاہین کی دھواں دار بیٹنگ، بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو بھی تعریف پر مجبور ایشیا کپ میں شاہین کی دھواں دار بیٹنگ، بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو بھی تعریف پر مجبور
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے" کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے” کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
مئی 16, 2026
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026
مسلمانوں اور عیسائیوں کو مل کر نفرت کا مقابلہ کرنا چاہیے: پوپ لیو
تازہ ترین مذہبی
مئی 15, 2026
بگڑتے ہوئے ماحولیاتی حالات کے درمیان پاکستان کو صاف اور قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی فوری ضرورت
بگڑتے ہوئے ماحولیاتی حالات کے درمیان پاکستان کو صاف اور قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی فوری ضرورت
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026
امریکی کمانڈر نے ایران میں شہری ہلاکتوں کے الزامات کو مسترد کر دیا
بریکنگ نیوز
مئی 15, 2026
سندھ میں موسمیاتی لحاظ سے مضبوط سماجی تحفظ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
سندھ میں موسمیاتی لحاظ سے مضبوط سماجی تحفظ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026

You Might Also Like

Health

این آئی سی وی ڈی مفت کارڈیک سرجریز کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا، 2025 میں 16 لاکھ مریضوں کا علاج

By Neha Ashraf
Health

اسموگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

By Neha Ashraf
Health

کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار 6 افراد انتقال کرگئے

By Neha Ashraf
Health

ویکسین کی عدم دستیابی، پاکستان میں سپر فلو وائرس کا خطرہ بڑھ گیا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?