کراچی:
شہرِ قائد میں موسم بتدریج ٹھنڈا ہونے لگا ہے، جہاں صبح کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے اور رات کے وقت سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران کراچی میں موسم مزید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دن کے اوقات میں ہلکی دھوپ کے باوجود شام ڈھلتے ہی خنکی میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی اور مغربی علاقوں سے چلنے والی ہوائیں شہر کے درجۂ حرارت میں کمی کا باعث بن رہی ہیں۔ شہریوں کو رات کے اوقات میں گرم کپڑوں کے استعمال اور بچوں کو ٹھنڈ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نومبر کے وسط تک کراچی میں موسم مزید سرد ہونے کی توقع ہے، جب کہ درجۂ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری تک کمی آسکتی ہے۔
