MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کی وبا کیوں اور کیسے پھیلی؟ ہولناک انکشاف

Last updated: جولائی 7, 2026 8:11 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

شہر قائد کے ایک اسپتال میں زیرعلاج 100 سے زائد بچوں میں ایچ آئی وی (ایڈز) کی تصدیق کے بعد صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی۔

‎کراچی کے سائٹ ولیکا اسپتال میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران ایک ہی محلہ کے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی، اہل محلہ کا دعویٰ ہے کہ سال بھر میں اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

‎ادارہ عالمی صحت کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کراچی کے اس سنگین مسئلے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

‎انہوں نے کہا کہ کراچی میں متعدد بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا واقعہ محض ایک طبی مسئلہ نہیں بلکہ حکمرانی، صحت کے انتظامی ڈھانچے اور نگرانی کے نظام کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ 2019 میں اندرون سندھ کے علاقے رتوڈیرو میں سامنے آنے والی ایچ آئی وی کی بڑی وبا کے بعد انجیکشن سیفٹی کے لیے قومی سطح پر ٹاسک فورس قائم کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجوں پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

‎قانون کے مطابق پاکستان میں صرف ایک بار استعمال ہونے والی (ون ٹائم یوز) سرنجیں ہی فروخت کی جا سکتی ہیں، تاہم بعض مقامات پر ان ہی سرنجوں کو غیر قانونی طور پر دوبارہ استعمال کیا جا رہا ہے جو انتہائی تشویشناک عمل ہے اس سے ایچ آئی وی اور دیگر مہلک بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

‎ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ خون کی منتقلی سے قبل ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی، سفلس اور ملیریا سمیت پانچ بیماریوں کی لازمی اسکریننگ ہونی چاہیے مگر پاکستان میں بلڈ اسکریننگ کا نظام بھی غیرمؤثر ہے، جس کے باعث بعض اوقات آلودہ خون مریضوں، خصوصاً بچوں کو منتقل ہو جاتا ہے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ بعض حکومتی حلقوں کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ یہ معلومات میڈیا تک کیسے پہنچیں؟ جبکہ اصل ضرورت بیماری کی وجوہات کا خاتمہ اور ذمہ داروں کے خلاف مؤثر کارروائی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارباب اختیار حقیقت اور ڈیٹا چھپانے کے بجائے صحت کے نظام کو درست کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال پہلا ریگولر لائسنس یافتہ جنرل اسپتال بن گیا
Next Article سندھ کی تمام سرکاری ڈسپنسریاں پی پی ایچ آئی کے سپرد
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

Health

صرف پاکستان و افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے: مرتضیٰ وہاب

By Neha Ashraf
Health

لاہور: پنجاب حکومت کا غیر معیاری ادویات کے خلاف بڑا ایکشن

By Neha Ashraf
Health

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا دواؤں کے جنیرک ناموں کے استعمال کی پالیسی پر عمل درآمد کا مطالبہ

By Neha Ashraf
Health

الرجی، نزلہ اور زکام سے بچاؤ کیلئے یونیورسل ویکسین حقیقت کے قریب

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?