لاہور میں بسنت کے پیش نظر، محکمہ صحت پنجاب نے شہر کے تیرہ اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا۔
لاہور کے 13 سرکاری اسپتال 6 سے 8 فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے، تمام اسپتالوں کو میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل اسٹاف کی موجودگی، ادویات، ڈرپس، ویکسین، سرجیکل سامان کی دستیابی مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔
اس کےعلاوہ بلڈ بیگس، خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا گیا،بسنت کے لیے اسپتالوں میں بیڈز مختص کیے جائیں،ایکسرے، الٹراساونڈ، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی مشین کو فنکنشل رکھا جائے۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ تمام اسپتالوں میں فعال موبائل اور ٹیلیفون کنکشن موجود ہوں، اسپتال انتظامیہ کو پلان تیار کرکے فوری محکمہ صحت پنجاب جمع کرائے۔
