MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

موسمِ سرما کی کھانسی لمبی کیوں چلتی ہے؟ وجہ سامنے آگئی

Last updated: جنوری 16, 2026 12:14 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

سردیوں کے موسم میں طویل کھانسی ایک عام مگر پریشان کن مسئلہ بن چکی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجوہات خشک اور سرد ہوا، بڑھتی فضائی آلودگی اور کچھ غیر صحت مند روزمرہ عادات ہیں، جس کے باعث کھانسی ہفتوں یا مہینوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گرنے پر ٹھنڈی اور خشک ہوا سانس کی نالیوں کو سکیڑ دیتی ہے جس سے سوزش بڑھتی ہے اور مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے۔  فلو یا نزلے کے بعد ہونے والی کھانسی 3 سے 8 ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

‎تحقیق کے مطابق ناک کے درجۂ حرارت میں صرف 5 ڈگری کمی سے وائرس سے لڑنے والے مدافعتی خلیات تقریباً 50 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں جبکہ فضائی آلودگی اس صورتحال کو مزید سنگین بنا دیتی ہے۔

‎سردیوں میں ’ٹمپریچر انورژن‘ کے سبب آلودگی کے ذرات فضا میں پھنس جاتے ہیں جس سے ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے۔ بند جگہوں میں زیادہ وقت گزارنے سے فلو اور RSV جیسے وائرس تیزی سے پھیلتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کچھ روزمرہ کی عادات بھی کھانسی کے ٹھیک ہونے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ سگریٹ نوشی سانس کی نالیوں کو خشک کر دیتی ہے اور بلغم کے اخراج کو مشکل بناتی ہے جبکہ دھوئیں میں سانس لینا بھی نقصان دہ ہے۔

‎طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں پانی کم پینا بلغم کو گاڑھا کر دیتا ہے اور سات گھنٹے سے کم نیند لینے سے قوتِ مدافعت مزید کمزور ہو جاتی ہے۔

‎ماہرین نے کھانسی سے جَلد نجات کے لیے چند سادہ عادات اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 سے 4 لیٹر نیم گرم پانی یا مشروبات پینا، تمباکو نوشی ترک کرنا، 7 سے 9 گھنٹے کی مکمل نیند لینا اور ادرک، ہلدی، لہسن اور تازہ پھلوں پر مشتمل غذا کا استعمال کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

‎موسم سرما کے دوران گھروں میں نمی 40 سے فیصد رکھنے کے لیے ہیومیڈیفائر کا استعمال بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

‎احتیاطی تدابیر کے طور پر ماہرین فلو ویکسین لگوانے، زیادہ آلودگی والے دنوں میں این 95 ماسک پہننے اور گھروں میں مناسب ہوا کی آمدورفت برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔

‎طبی ماہرین کی جانب سے اگر کھانسی تین ہفتوں سے زیادہ رہے یا اس کے ساتھ بخار اور سانس میں دقت ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عوامی کالونی پولیس کی کارروائی، الیاس گوٹھ میں خفیہ گودام سے 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
Next Article پلاسٹک کے چھوٹے ذرات لبلبے کو نقصان پہنچا کر جان لیوا بیماریوں میں مبتلا کر سکتے ہیں: تحقیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی: مستقبل کے ڈاکٹروں میں ذہنی سکون اور نیند کی ادویات کے استعمال کا انکشاف

By Neha Ashraf
Health

راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی

By Neha Ashraf
دل کے مریضوں کے لیے کون سی ورزشیں محفوظ ہیں؟
ArticleHealth

دل کے مریضوں کے لیے کون سی ورزشیں محفوظ ہیں؟

By Misbah Jogyat
کونگو میں ایبولا کا پھیلاؤ: ایک طبی بحران جو جنگ اور عدم اعتماد کی بھینٹ چڑھ گیا
Healthتازہ ترین

کونگو میں ایبولا کا پھیلاؤ: ایک طبی بحران جو جنگ اور عدم اعتماد کی بھینٹ چڑھ گیا

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?