MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

رات گئے اسنیکس کھانے کی عادت صحت کیلئے نقصان دہ

Last updated: فروری 28, 2026 1:38 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایک عالمی جریدے میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مخصوص اوقات میں کھانا ناصرف جسم کی قدرتی نیند اور بیداری کے نظام کو بہتر بناتا ہے بلکہ دل اور میٹابولک صحت پر بھی مثبت اثرات ڈالتا ہے۔

‎تحقیق کے مطابق کارڈیو میٹابولک صحت کی خرابی دائمی امراض جیسے دل کی بیماری، ٹائپ ٹو ذیابیطس اور نان الکوحلک فیٹی لیور جیسے مسائل سے جڑی ہوئی ہے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کھانے کے اوقات کو جسمانی گھڑی (بایولوجیکل کلاک) کے مطابق ترتیب دیا جائے تو اس کے فوائد کیلوریز کم کرنے والی روایتی غذائی حکمتِ عملی کے برابر بھی ہو سکتے ہیں۔

‎اس تحقیق میں 36 سے 75 سال کی عمر کے 39 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو زائد وزن یا موٹاپے کا شکار تھے، 7 سے ساڑھے 7 ہفتوں تک ایک گروپ نے رات کے اوقات میں 13 سے 16 گھنٹے کا وقفہ رکھا، جبکہ دوسرے گروپ نے وہی غذا معمول کے مطابق جاری رکھی۔

‎نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے رات گئے کھانے سے گریز کیا، ان کی دل کی صحت میں نمایاں بہتری آئی، ان کا رات کے وقت بلڈ پریشر تقریباً 3.5 فیصد کم ہوا جبکہ دل کی دھڑکن میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

‎ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ دن کے وقت دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر میں قدرتی اضافہ اور رات کے وقت کمی ایک صحت مند حیاتیاتی ردھم کی علامت ہے، جو بہتر قلبی صحت سے منسلک ہے۔

‎مزید یہ کہ دن کے اوقات میں بلڈ شوگر کنٹرول میں بھی بہتری دیکھی گئی۔

‎تحقیق میں بتایا گیا کہ جب شرکا کو گلوکوز دیا گیا تو ان کے لبلبے نے زیادہ مؤثر انداز میں انسولین خارج کی، جس سے خون میں شوگر کی سطح متوازن رہی۔

‎ماہرین کے مطابق یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ رات گئے اسنیکس سے پرہیز اور کھانے کے اوقات کو منظم کرنا مجموعی صحت، خصوصاً دل اور شوگر کے نظام کے لیے نہایت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article AIT میں برقی رو اور انسانی حفاظت پر اہم سیمینار
Next Article کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی میں متعدی بیماریوں کی جدید لیبارٹری کا افتتاح
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

پنجاب میں انٹر اویسکولر سرجری کی جدید تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
غیر محسوس تبدیلی: 40 سے 65 سال کی عمر میں پیری مینوپاز اور مینوپاز کی علامات کو سمجھنا
Health

غیر محسوس تبدیلی: 40 سے 65 سال کی عمر میں پیری مینوپاز اور مینوپاز کی علامات کو سمجھنا

By Misbah Jogyat
Health

الٹرا وائلٹ شعاعیں سوزش کو بڑھا کر جلد کے کینسر کا سبب بنتی ہیں: تحقیق

By Neha Ashraf
Health

کافی پینے کی عادت خواتین کو بڑھاپے میں بھی جسمانی اور ذہنی طور پر فعال رکھ سکتی ہے: تحقیق

By Fatima Nadeem
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?