تحریر: عنیبہ ضمیر شاہ
2 جولائی 2025
پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق کراچی میں 8 جولائی سے 11 جولائی کے دوران معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ڈی کے ترجمان انجم نذیر نے بتایا کہ آج بھی کراچی کا موسم ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جن کے باعث کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
دوسری جانب، تھرپارکر، مٹھی اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی آج سے 5 جولائی تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں اور خاص طور پر نشیبی علاقوں میں بارش کے دوران احتیاط برتیں۔
