کراچی اور خیرپور میں منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر اہم اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
کراچی کے جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں 10 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ وارڈ منکی پاکس کے ممکنہ مریضوں کے لیے مخصوص ہوگا۔
اسی طرح کراچی کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں بھی 8 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے، جہاں مشتبہ کیسز کو رکھا جائے گا۔
شہر کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی منکی پاکس سے نمٹنے کے لیے خصوصی وارڈز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
