MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ہائی بلڈ پریشر کا شکار دس لاکھ مریضوں کی تلاش اور علاج کیلئے مہم کا آغاز

Last updated: اکتوبر 15, 2025 7:16 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ملک میں ہائی بلڈ پریشر کے خاموش مریضوں کو تلاش کرنے اور انہیں علاج تک پہنچانے کے لیے قومی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت دس لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔

‎یہ مہم کراچی اسکول آف آرٹس اور ڈسکورنگ ہائپرٹینشن پروگرام کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے جس میں آرٹ کے طلبا پہلی بار صحت عامہ کے پیغام رساں کے طور پر کردار ادا کریں گے۔

‎افتتاحی تقریب کراچی اسکول آف آرٹس میں ہوئی جہاں طلبا کا بلڈ پریشر چیک کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ صرف بڑے نہیں، نوجوان بھی تیزی سے اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ موبائل گیمز، انرجی ڈرنکس، جَنک فوڈ، بے ترتیب نیند اور تمباکو نوشی نے کم عمر افراد میں بھی فشار خون کے کیسز بڑھا دیے ہیں۔

‎عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلڈ پریشر کے مریضوں میں سے صرف 11 فیصد ایسے ہیں جن کا فشار خون قابو میں ہے جبکہ 89 فیصد مریض بغیر علاج یا ادھورے علاج کے ساتھ خطرناک مراحل کی طرف بڑھ رہے ہیں، جن میں دل کا دورہ، فالج اور گردوں کی ناکامی جیسے خطرات شامل ہیں۔

‎فارمیوو کے کمرشل ڈائریکٹر عبدالصمد نے کہا کہ ’ ڈیڑھ ملین سے زیادہ ڈائلیسز سیشن ہر سال صرف بلڈ پریشر کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے کیے جاتے ہیں، اگر نوجوان ابھی طرزِ زندگی تبدیل نہ کریں تو یہ تعداد اور بڑھے گی۔’

‎کراچی اسکول آف آرٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران زبیری نے کہا کہ ’ حکومتی پیغامات سے زیادہ اثر اس وقت ہوتا ہے جب نوجوان اپنی زبان میں بات کریں، اس لیے شارٹ فلمیں، پوسٹرز اور ویڈیوز کے ذریعے یہ پیغام گھروں تک پہنچایا جائے گا۔’

‎منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 طلبا کے درمیان تخلیقی مقابلہ ہوگا، تین بہترین ویڈیوز کو انعام دیا جائے گا، جبکہ 500 مقامات پر عوامی سطح پر بلڈ پریشر چیکنگ کیمپ لگائے جائیں گے اور 100 کلینکس میں مفت رہنمائی اور علاج بھی فراہم کیا جائے گا۔

‎ماہرین صحت نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگر نوجوان نسل آگے بڑھی تو ہائی بلڈ پریشر جیسی خاموش بیماری کے خلاف یہ مہم روایتی مہمات سے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کرم میں افغان جارحیت پر پاک فوج کا بھرپور جواب، متعدد طالبان چوکیاں تباہ
Next Article بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں ذیابیطس اور موٹاپے کا جدید علاج متعارف کرادیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

خیرپور میں منکی پاکس کی وباء، وزیراعظم کی فوری اقدامات کی ہدایت

By Neha Ashraf
Health

کیا آپ جانتے ہیں کہ درد کی یہ عام دوا دل کی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتی ہے؟

By Neha Ashraf
جنوبی افریقہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملیریا کے کیسز میں اضافہ
Health

جنوبی افریقہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملیریا کے کیسز میں اضافہ

By Misbah Jogyat
Health

سکیورٹی خدشات کے باعث چمن میں انسداد پولیو مہم مؤخر

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?