MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشات، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا

Last updated: اگست 16, 2025 6:59 شام
Wajeeha Batool
Share
SHARE

لاہور (نمائندہ خصوصی)

پنجاب میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے خدشات کے پیش نظر پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ حکام کے مطابق مون سون کا ساتواں اسپیل رواں سال کا سب سے طاقتور اسپیل قرار دیا جا رہا ہے، جس کے دوران بالائی پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز مری میں 28 ملی میٹر، راولپنڈی میں 22 ملی میٹر، جبکہ لاہور اور سیالکوٹ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دریائے سندھ میں تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کالاباغ اور چشمہ پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریسکیو ٹیموں اور مشینری کو الرٹ رکھیں۔ شہریوں کو ندی نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رواں مون سون سیزن میں اب تک پنجاب بھر میں 164 شہری جاں بحق اور 582 زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ 216 مکانات کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 307 تک پہنچ گئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خیبرپختونخوا: 48 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 321 ہو گئیں
Next Article ملاکنڈ سانحہ: جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ زخمی، دو بچے جاں بحق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026
لاہور: فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں
Health
مارچ 26, 2026
وہ انفیکشن جو برسوں تک چھپا رہ کر جسم پر اچانک حملہ کرتا ہے
Health
مارچ 26, 2026
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیات

ساؤ پالو گرینڈ پرکس سے قبل ایف آئی اے کی سطح 4 بارش کی وارننگ

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

کراچی کا موسم مزید ٹھنڈا ہونے لگا، درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان

By Anoosha Malik
موسمیات و ماحولیات

دریائے سندھ میں طاؤنسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب، دیگر بڑے بیراجوں پر کم سطحی سیلابی صورتحال برقرار

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

کراچی میں ہوا کا کم دباؤ، آج بارش کا امکان

By Anoosha Malik
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?