MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

‎85 سال کی عمر کے بعد کینسر کے امکانات کم ہوجاتے ہیں، تحقیق

Last updated: نومبر 18, 2025 2:08 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

عمر بڑھنے سے اگرچہ انسان مختلف بیماریوں کا زیادہ شکار ہو جاتا ہے، لیکن ایک تحقیق کے مطابق 85 سال کی عمر کے بعد کینسر ہونے کے امکانات نمایاں طور پر کم ہوجاتے ہیں۔

‎یہ بات پہلے لوگوں کے علم میں تھی کہ درمیانی عمر سے بڑھتی عمر میں کینسر لاحق ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم بہت زیادہ بڑھاپے میں کینسر کا خطرہ یا تو ایک سطح پر آکر رک جاتا ہے یا پھر اس میں کمی ہو جاتی ہے۔

‎سائنسدانوں کے ایک گروپ نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ چوہوں پر تحقیق کی تاکہ اس رویّے کی وجہ معلوم کی جا سکے۔

‎تحقیق میں چوہوں میں ’’KRAS‘‘ جین میوٹیشن متعارف کروائی گئی، جو کہ کینسر پیدا کرنے والی عام ترین میوٹیشنز میں سے ایک ہے اور ان میں پھیپھڑوں کا سرطان پیدا کیا گیا۔ تجرباتی چوہے دو مختلف عمر کے گروپس 4 سے 6 ماہ اور 21 سے 22 ماہ کی عمر کے تھے۔

‎تحقیق میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ بوڑھے چوہوں میں کم عمر چوہوں کے مقابلے میں کینسر کے ٹیومرز دو سے تین گنا کم تھے۔

‎محققین کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ بڑھاپے میں جسم ایسے حفاظتی میکانزم پیدا کر لیتا ہے جو میوٹیشنز سے پیدا ہونے والے ٹیومر کی نشوونما کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ لہٰذا اگرچہ بڑھتی عمر کے ساتھ کینسر پیدا کرنے والی میوٹیشنز کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن عمر رسیدہ بافتیں ان میوٹیشنز کو کینسر میں تبدیل ہونے سے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

‎مزید تحقیق میں سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ ٹیومر سپریسر جینز کم عمر چوہوں میں زیادہ آسانی سے غیر فعال ہو جاتے ہیں، جبکہ بوڑھے چوہوں میں ایسا ہونا مشکل ہوتا ہے۔ یہی وہ بنیادی وجہ معلوم ہوتی ہے جس کی بنا پر زیادہ عمر میں کینسر کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ یہ دریافت مستقبل میں کینسر کے علاج کی تلاش میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

‎عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 30 سے 50 فیصد کینسر کے کیسز قابلِ روک تھام ہیں۔ قابلِ روک تھام کینسر کی وجوہات میں میں تمباکو اور الکحل جیسی چیزیں، ہیپاٹائٹس اور انسانی پیپیلوما وائرس، خراب طرزِ زندگی جیسے غیر صحت بخش غذا اور موٹاپا شامل ہیں۔

‎اسی طرح ماحولیاتی عوامل جیسے فضائی آلودگی، سرطان پیدا کرنے والے کیمیکلز اور شعاعیں بھی اس مہلک بیماری کا سبب بن سکتی ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فرحان سعید نے اپنے پہلے solo البم کا پہلا سنگل ’خط‘ ریلیز کر دیا
Next Article جسم میں کولیسٹرول کیوں بڑھتا ہے؟
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان میں تمباکو نوشی تشویشناک حد تک بڑھ گئی، فوری پابندیوں اور مؤثر وارننگز کی ضرورت

By Neha Ashraf
Health

موسم سرما: پشاور میں انفلوئنزا کیسز میں اضافہ، اسپتال مریضوں سے بھرگئے

By Neha Ashraf
Health

یونیسیف کے تعاون سے علی پور میں پولیو سے بچاو کیلئے سیمینار کا انعقاد

By Neha Ashraf
Health

کینسر کی تشخیص‌ کا نیا طریقہ سامنے آگیا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?