MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کینسر کی تشخیص‌ کا نیا طریقہ سامنے آگیا

Last updated: جولائی 9, 2026 8:06 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

کووڈ کی طرح اب کینسر کی بھی آسانی سے تشخیص ہوگی کیونکہ آئی آئی ورچوئل ماڈل تیار کرلیا گیا ہے۔

‎برسوں سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بارے میں بحث اور خدشات کے درمیان جھولتی رہی ہے لیکن اب محققین اس ٹیکنالوجی کو انسانیت کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک، یعنی کینسر کے اسرار کو سمجھنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

‎اس کوشش کے مرکز میں دہلی کے ’اندرا پرستھ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ (آئی آئی آئی ٹی) کے اختراع، تحقیق اور ترقی کے ایسوسی ایٹ ڈین دیبارکا سین گپتا ہیں جو اے آئی اور جینومکس کی مدد سے کینسر کی جلد تشخیص، ٹیومر کے رویے کو سمجھنے اور ڈاکٹروں کو ہر مریض کے لیے موزوں علاج کے انتخاب میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

‎کینسر کو صرف ایک بیماری یا کسی ایک جین میں تبدیلی (میوٹیشن) کے طور پر دیکھنے کے بجائے سین گپتا کی لیبارٹری اسے ایک پیچیدہ حیاتیاتی نظام کے طور پر دیکھتی ہے جس کے مطالعے میں مالیکیولر بایولوجی، جینومکس، سنگل سیل تجزیہ، مائیکروفلوئیڈکس اور اے آئی کو یکجا کیا جاتا ہے۔

‎سین گپتا نے بتایا کہ ان کا مقصد خون، ٹشوز یا وسیع حیاتیاتی ڈاٹا میں اکثر پوشیدہ رہنے والے کینسر کے معمولی اشاروں کی نشاندہی کرنا اور انہیں ایسی معلومات میں تبدیل کرنا ہے جنہیں ڈاکٹر عملی طور پر استعمال کر سکیں۔

‎انہوں نے وضاحت کی کہ اے آئی محققین کو ہزاروں جینز، مختلف اقسام کے خلیات اور طبی ریکارڈز کا بیک وقت تجزیہ کرنے کی سہولت دیتا ہے، جس سے ایسے نمونے (پیٹرنز) سامنے آتے ہیں جن کی دستی طور پر شناخت تقریباً ناممکن ہوتی ہے۔

‎اے آئی محققین کو ایسے پیٹرنز دریافت کرنے میں مدد دیتا ہے جنہیں روایتی طریقے سے دیکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ٹیم کی اہم کامیابیوں میں پلیٹ لیٹ آر این اے پر مبنی 11 جینز والا خون کا ایک ٹیسٹ تیار کرنا شامل ہے جو مستقبل میں مختلف اقسام کے کینسر کی کم لاگت اسکریننگ کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔

‎مہنگی جینوم سیکوینسنگ ٹیکنالوجی کے برعکس، یہ ٹیسٹ آر ٹی-کیو پی سی آر مشینوں پر کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو کووڈ-19 وبا کے دوران ہندوستان میں بڑے پیمانے پر استعمال کی گئی تھیں۔

‎سین گپتا نے بتایا کہ اس قسم کا ٹیسٹ انہی کیو پی سی آر سے لیس مالیکیولر لیبارٹریوں میں کیا جا سکتا ہے جن کی تعداد کووڈ ٹیسٹنگ کے دوران نمایاں طور پر بڑھی تھی۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ان کی ٹیم ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر میں گردش کرنے والے ٹیومر خلیات کی شناخت پر بھی کام کر رہی ہے، جہاں اصل چیلنج خون میں موجود نہایت نایاب کینسر خلیات کو تلاش کرنا ہوتا ہے۔

‎محققین ایسے اے آئی ماڈلز پر بھی کام کر رہے ہیں جو یہ پیش گوئی کر سکیں کہ مختلف ادویات مختلف اقسام کے کینسر پر کس طرح اثر انداز ہوں گی۔ اس سے علاج کے روایتی "ٹرائل اینڈ ایرر” طریقۂ کار سے آگے بڑھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

‎جینیسلکو نامی ایک اسٹارٹ اپ کے ذریعے یہ ٹیم ایک ’ایجنٹک ڈیجیٹل ٹوئن‘ تیار کر رہی ہے۔ یہ اے آئی پر مبنی ایک ورچوئل ماڈل ہے، جو مریض کی مالیکیولر پروفائل، طبی تاریخ، ٹیومر کی حیاتیات، علاج سے متعلق رہنما اصولوں اور سائنسی معلومات کو یکجا کرتا ہے تاکہ کینسر کے ماہرین ممکنہ علاج کے مختلف متبادل کا بہتر اندازہ لگا سکیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کوئٹہ میں ہائی لیول اجلاس، وزیراعظم کا بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن تیز کرنے کا حکم کوئٹہ میں ہائی لیول اجلاس، وزیراعظم کا بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن تیز کرنے کا حکم
Next Article کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

اے آئی الٹرا ساؤنڈ: زچگی کے شعبے میں بڑی پیش رفت

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں ’سپر فلو‘ واقعی خطرناک ہے، ماہرین صحت کیا کہتے ہیں؟

By Neha Ashraf
Health

کسی بھی ملک کی ترقی یا تباہی میں صحت بنیادی عنصر ہے: مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
Health

فضائی آلودگی پروسٹیٹ کینسر کا باعث بن سکتی ہے، ماہرین

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?