MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

خبردار! بخار، گلے اور فنگل انفیکشن کی یہ دوائیں جعلی ہیں، ہرگز نہ خریدیں ‎

Last updated: جون 25, 2025 7:58 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

‎پنجاب میں ایک بار پھر جعلی ادویات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اس کارروائی میں پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے بخار، گلے، فنگل انفیکشن اور امراض نسواں کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی جعلی ادویات پکڑ لیں۔

‎پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کی درخواست پر ڈریپ نے اس حوالے سے ریپڈ الرٹ بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے 5 ادویات کے 5 بیچ جعلی قرار دیے ہیں۔

‎ڈریپ الرٹ کے مطابق ادویات ڈرگ ایکٹ 1976 سیکشن 3 کے تحت جعلی قرار پائی ہیں۔ مذکورہ جعلی ادویات مقامی فارما کمپنیز کے برانڈز کے ناموں پر تیار کردہ ہیں اور ان دواؤں کے لیبلز پر کراچی، لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا کے پتے درج ہیں۔

‎ڈریپ نے جعلی ادویات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پیراسٹامول ایکسٹرا سیرپ 1000 ایم ایل بیچ ایم ٹی 357 جعلی ہے۔ اس کے علاوہ گلے کے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی گولی کلیریسڈ 500 ایم جی بیچ 722269 بھی جعلی ہے۔

‎بخار، جسم درد کا سسپنشن کیریفن 450 ایم ایل بیچ سی این 37، فنگل انفیکشن کی گولی ٹربیسل 250 ایم جی بیچ 473 اور امراض نسواں کی ٹیبلٹ ڈروپھا 10 ایم جی بیچ ڈی آر پی 0005 یہ تمام ادویات جعلی ہیں۔

‎ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے جعلی ادویات کی تیاری میں خام مال استعمال نہیں ہوتا ہے۔ ان کی افادیت غیر واضح جب کہ استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے۔ غیر معیاری ادویات کے استعمال سے علاج میں ناکامی بھی ہو سکتی ہے۔

‎ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے جعلی ادویات کی تیاری میں خام مال استعمال نہیں ہوتا ہے۔ ان کی افادیت غیر واضح جب کہ استعمال جان لیوا ہو سکتا ہے۔ غیر معیاری ادویات کے استعمال سے علاج میں ناکامی بھی ہو سکتی ہے۔

‎ڈریپ نے پنجاب حکومت کو غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے، ڈریپ ریگولیٹری فورس، پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ مارکیٹ کی سرویلنس بڑھانے اور صوبے میں جعلی ادویات کی سپلائی چین کی جامع تحقیقات کی ہدایات کی ہیں۔

‎ڈریپ نے پنجاب حکومت کو واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ریگولیٹری فورس کے ذریعہ مارکیٹ سے جعلی ادویات کا خاتمہ یقینی بنائے۔ مارکیٹوں میں دستیاب جعلی ادویات کے بیچ ضبط کیے جائیں۔ جعلی ادویات کے حوالے سے ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیکل اسٹورز بھی فوری اطلاع دیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خون کا ایک ٹیسٹ کس بیماری کی بگڑتی کیفیت کی پیشگوئی کر سکتا ہے؟ ‎
Next Article آئینہ آصف — نئی نسل کی خاموش لیکن بااثر سپر اسٹار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

کسی بھی ملک کی ترقی یا تباہی میں صحت بنیادی عنصر ہے: مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
Health

وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری کی ہدایت پر خواتین قیدیوں کے لیے بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار

By Neha Ashraf
Health

نوجوانوں میں تیزی سے عام ہونے والے عارضے انزائٹی کے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت

By Neha Ashraf
Health

لاہور میں 15 سالہ لڑکے میں منکی پاکس کی تصدیق

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?