MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

تحقیقات میں صحافی خاور حسین کی موت کو خودکشی قرار، لواحقین نے رپورٹ مسترد کردی

Last updated: اگست 22, 2025 10:31 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی، 22 اگست 2025 — سنگھڑ میں کار سے مردہ پائے جانے والے صحافی خاور حسین کی موت کو تحقیقاتی کمیٹی نے جامع تحقیقات کے بعد خودکشی قرار دے دیا ہے۔

سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک شواہد اور میڈیکل رپورٹس کو بنیاد بنایا گیا، جن سے ثابت ہوا کہ خاور حسین نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے خود پر فائر کیا۔ فوٹیج میں ان کی نقل و حرکت کراچی سے سنگھڑ تک دیکھی گئی، جس میں وہ مقامی ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد گاڑی میں واپس آئے اور تقریباً دو گھنٹے تک تنہا بیٹھے رہے۔

تاہم خاور حسین کے اہلِ خانہ نے اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ قتل ہے۔ امریکہ سے آئے ان کے والد نے کہا کہ "خاور ایک بہادر شخص تھا، وہ کبھی اپنی جان نہیں لے سکتا۔” اہلِ خانہ کے اعتراضات پر ایک میڈیکل بورڈ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا جس میں جسم پر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ خاور حسین نے اپنی ایک موبائل فون کو فیکٹری ری سیٹ کر کے تمام ڈیٹا حذف کر دیا اور سم کارڈ نکال دیا تھا، جبکہ دوسرا موبائل فون تاحال لاپتہ ہے۔

یہ انکوائری ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ اور ایس ایس پی سنگھڑ عابد بلوچ کی سربراہی میں جاری ہے اور حتمی رپورٹ صوبائی وزیر داخلہ کو پیش کی جائے گی۔

صحافی برادری اور کراچی پریس کلب نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خاور حسین کو سنگھڑ کے عیدگاہ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں صحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نوئیڈا میں بھارتی پولیس نے جعلی ’کرائم بیورو‘ پکڑ لیا، چھ افراد گرفتار
Next Article ‎7 روپے والی دوا مارکیٹ میں 70 روپے میں بیچی جا رہی ہے: مصطفیٰ کمال
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026
لاہور: فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں
Health
مارچ 26, 2026
وہ انفیکشن جو برسوں تک چھپا رہ کر جسم پر اچانک حملہ کرتا ہے
Health
مارچ 26, 2026
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

تاندلیانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کا آن لائن اجرا ایک اور سنگ میل عبور کر گیا

By Hamza Baig
عدالت اور جرائم

پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ماہ میں 17 لاکھ سے زائد لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

سکھر میں پولیس مقابلہ — بدنام ڈاکو سلطان شاہ اور بیٹا ہلاک

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?