لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں دو سگی بہنوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی مدعیت میں لاہور میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے رشتہ دیکھنے کا بہانہ بنا کر دونوں بہنوں کو گھر سے باہر لے جایا۔
مقدمے کے مطابق ملزمان جان محمد، بلال اور خرم نے مبینہ طور پر نشہ آور شے پلا کر لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بنا کر انہیں خاموش رہنے کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
