لاہور: معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑ گئی ہیں کیونکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نعیم بٹ عرف سیما بٹ نے ماریہ بی کے خلاف درخواست دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف پراپیگنڈا کیا۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ماریہ بی کے بیانات سے کمیونٹی کی دل آزاری ہوئی ہے۔
درخواست کے بعد این سی سی آئی اے نے انکوائری شروع کرتے ہوئے ماریہ بی کو 26 اگست کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان میں لاہور میں ٹرانس جینڈر پارٹی کے انعقاد کا دعویٰ کیا تھا اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے پنجاب حکومت سے اس کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
