اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز آذربائیجان روانہ ہوگئے جہاں وہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ دو روزہ اجلاس خان کندی شہر میں منعقد ہو رہا ہے اور اس کا موضوع ہے: "مستحکم اور ماحولیاتی لحاظ سے لچکدار مستقبل کے لیے نیا ECO وژن”
وزیراعظم نہ صرف علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے بلکہ ECO وژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق، شہباز شریف اجلاس میں:
-
علاقائی تجارت کے فروغ
-
ٹرانسپورٹ و توانائی کے رابطوں
-
پائیدار ترقی
-
اور ECO ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے
ECO کا پس منظر
اقتصادی تعاون تنظیم (ECO)، اصل میں علاقائی تعاون برائے ترقی (RCD) کا تسلسل ہے، جو 1964 میں پاکستان، ایران اور ترکی نے قائم کی تھی، اور 1985 میں اسے ECO کا نام دیا گیا۔
10 رکن ممالک پر مشتمل ECO ایک اہم علاقائی پلیٹ فارم بن چکا ہے جو ایشیا، یورپ، عرب دنیا اور یوریشیا کو آپس میں جوڑتا ہے۔
2017 میں پاکستان نے 13ویں ECO سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تھی، جہاں رکن ممالک نے متفقہ طور پر ECO وژن 2025 کو اپنایا تھا۔
