MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کا حملہ — 7 جوان شہید، 6 دہشتگرد ہلاک

Last updated: اکتوبر 13, 2025 3:06 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

پشاور — ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر خوارجی دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جسے پولیس جوانوں نے جرات اور بہادری سے ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 7 پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سنٹرل پولیس آفس کے مطابق حملہ آوروں نے رتہ کلاچی کے علاقے میں واقع پولیس ٹریننگ اسکول کے گیٹ سے بارود سے بھرا ٹرک ٹکرایا، دھماکے کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشتگرد عمارت کے اندر داخل ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ دہشتگرد مسلسل دستی بم پھینکتے رہے جبکہ ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد اور آر پی او سید اشفاق انور خود موقع پر کارروائی کی نگرانی کرتے رہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر پانچ گھنٹے طویل آپریشن کیا، جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، خودکش جیکٹس اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق سات زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ زیر تربیت تمام ریکروٹس کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق ٹریننگ اسکول میں تقریباً 200 افراد موجود تھے جن میں ٹرینی، اساتذہ اور اسٹاف شامل تھے۔

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور سرچ اینڈ کلین آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ "ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی”۔

کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والے افسران اور اہلکاروں کے لیے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ "خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں، قوم ہمیشہ ان کے عزم و حوصلے کو سلام کرتی رہے گی۔”

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت یا فیصلے پر ٹھہرانا درست نہیں، پی ٹی آئی — خیبرپختونخوا میں ناجائز حکومت برداشت نہیں کریں گے
Next Article لاہور — ڈی آئی جی آپریشنز: ایک مذہبی سیاسی جماعت خفیہ ایجنڈے پر انتشار پھیلارہی ہے، 100 سے زائد گرفتار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
یورپی خلائی ایجنسی کا ’پروبا-3‘ مشن: مصنوعی گرہن کے ذریعے سورج کے رازوں کی تلاش
یورپی خلائی ایجنسی کا ’پروبا-3‘ مشن: مصنوعی گرہن کے ذریعے سورج کے رازوں کی تلاش
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 17, 2026
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ختم، سپلائی لائن بحال
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ختم، سپلائی لائن بحال
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 17, 2026
چین کا ایشیا میں اثر و رسوخ، ٹرمپ کی ایران پر توجہ: امریکی خارجہ پالیسی میں تضاد
چین کا ایشیا میں اثر و رسوخ، ٹرمپ کی ایران پر توجہ: امریکی خارجہ پالیسی میں تضاد
تازہ ترین سیاست
اگست 17, 2026
کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ: 2026 کا سیزن آخری ہو سکتا ہے
کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ: 2026 کا سیزن آخری ہو سکتا ہے
تازہ ترین کھیل
اگست 17, 2026
یونان کے جزیرے خیوس میں دو آتشزدگیوں سے دو افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر
یونان کے جزیرے خیوس میں دو آتشزدگیوں سے دو افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 17, 2026
اینڈرائیڈ 15 بیٹا 3: کوئیک سیٹنگز کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیاں
اینڈرائیڈ 15 بیٹا 3: کوئیک سیٹنگز کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیاں
Technology تازہ ترین
اگست 17, 2026

You Might Also Like

سیاست

والد کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، عمران خان کے بیٹوں کا الزام

By Hafeez Alam Ghazi
"عمران خان کے بیٹوں کی اپیل: والد کو غیر انسانی حالات میں قید رکھا گیا ہے"
سیاست

عمران خان کے بیٹوں کی اپیل: والد کو غیر انسانی حالات میں قید رکھا گیا ہے

By Niaz Ali
کراچی کی خستہ حال سڑکیں، عابد شیر علی کو ہر دورے کے بعد فزیو تھراپی کروانا پڑتی ہے
تازہ ترینسیاست

کراچی کی خستہ حال سڑکیں، عابد شیر علی کو ہر دورے کے بعد فزیو تھراپی کروانا پڑتی ہے

By Ayesha Masood
تحریکِ انصاف کا وزیرِ اعظم شہباز شریف کا انتخابی موازنہ مسترد؛ دونوں انتخابات کے عدالتی آڈٹ کا چیلنج
سیاست

تحریکِ انصاف کا وزیرِ اعظم شہباز شریف کا انتخابی موازنہ مسترد؛ دونوں انتخابات کے عدالتی آڈٹ کا چیلنج

By Yamna Shahid
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?