MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

کلفٹن چائنہ ٹاؤن کے قریب خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد؛ مقتولہ کی شناخت 49 سالہ بیوہ شہناز کے نام سے

Last updated: نومبر 26, 2025 10:52 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی— کلفٹن بلاک 2 چائنہ ٹاؤن کے قریب گراؤنڈ سے منگل کی رات ایک نامعلوم خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی، جس کا چہرہ بری طرح مسخ تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے خاتون کے چہرے کو جھلسایا یا کچلا تھا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع معائنہ کے بعد لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او راشد علی کے مطابق مقتولہ کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان ہے، جسے اغوا کے بعد قتل کرکے وہاں پھینکا گیا۔

لاش کے قریب سے ایک پرس بھی ملا جس میں ماسک اور موزے موجود تھے تاہم کوئی شناختی دستاویز برآمد نہ ہوئی۔ خاتون کا ایک جوتا موقع سے اور دوسرا اس کے پاؤں سے ملا۔ فنگر پرنٹس بھی متاثر ہونے کے باعث بایومیٹرک شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

پولیس جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم مکمل کر کے نمونے محفوظ کر لیے گئے ہیں۔

بعدازاں مقتولہ کی شناخت 49 سالہ شہناز کے نام سے ہوئی، جب اس کے بیٹے عادل مسیح نے کپڑوں سے اسے پہچانا۔ شہناز ہفتے کی رات بلدیہ ٹاؤن میں واقع اپنے گھر سے باہر نکلی تھیں جس کے بعد لاپتہ ہوگئیں۔ بچوں نے اس کی گمشدگی کی اطلاع مدینہ کالونی تھانے میں درج کرا دی تھی۔

بیٹے کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں اور والدہ کرایے کے مکان میں رہتی تھیں۔ مقتولہ تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کی والدہ تھی۔

پولیس نے ریاست کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ نمبر 926/2025 درج کر کے تفتیش کلفٹن ڈویژن کے حوالے کر دی ہے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ازلان شاہ کی ’دوسری شادی‘ والی پرینک نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل بھڑکا دیا
Next Article ایف آئی اے نے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 14 افراد گرفتار کر لیے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

منشیات فروشوں کی سرپرستی: میرپورخاص سمیت 3 اضلاع میں پولیس افسران کے خلاف کریک ڈاؤن

By Hifza Ahmed
لاہور: ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
تازہ ترینعدالت اور جرائم

لاہور: ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

By Ayesha Masood
لاہور ہائی کورٹ نے میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کیس کے فیصلے کو ہرجانے کی ادائیگی کی حد تک معطل کر دیا
تازہ ترینعدالت اور جرائم

لاہور ہائی کورٹ نے میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کیس کے فیصلے کو ہرجانے کی ادائیگی کی حد تک معطل کر دیا

By Ayesha Masood
عدالت اور جرائم

راولپنڈی: گھر میں چوری کیس، گھریلو ملازمہ کے والد کی گرفتاری، ساڑھے پانچ لاکھ روپے برآمد۔

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?