MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
میٹروپولیٹن

گل پلازہ سانحہ ایک بڑا المیہ، حکومت کو سنجیدگی سے کردار ادا کرنا ہوگا: شاہد خاقان عباسی

Last updated: جنوری 24, 2026 6:12 شام
Aiza Uddin
Share
SHARE

کراچی — عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کو ایک بڑا المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر حکومت کو سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خود گل پلازہ کا دورہ کر کے آئے ہیں، جہاں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔

شاہد خاقان عباسی نے زور دیا کہ شہدا کی شناخت کا عمل جلد مکمل کیا جائے، متاثرہ خاندانوں کی بات سنی جائے اور ان کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے اس معاملے پر کام کرنا ایک مثبت قدم ہے، تاہم اصل سوال یہ ہے کہ ایسے سانحات بار بار کیوں جنم لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہزاروں ہائی رائز عمارتیں موجود ہیں اور تقریباً سبھی ایک جیسے مسائل کا شکار ہیں۔ صوبائی حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے جبکہ وفاقی حکومت کو بھی متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتوں پر تنقید کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہر چلانا وفاق کا کام نہیں۔ ان کے مطابق صوبوں کو وسائل ملتے ہیں، لیکن کراچی کو ہمیشہ یہ شکایت رہی ہے کہ اس کے مسائل حل نہیں ہو رہے، جو ایک تلخ حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سڑکوں اور پانی کا نظام بدحالی کا شکار ہے، ایک وقت تھا جب گھروں میں پانی آتا تھا، آج ٹینکر مافیا کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جو دنیا کے کسی بڑے شہر میں معمول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے بحران میں مختلف مافیا ملوث ہیں، مگر صوبہ اور وفاق اس پر مؤثر انداز میں کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے کے بجائے آئینی ترامیم کے ذریعے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات کی جا رہی ہے، جو درست راستہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئینی ترامیم رات کی تاریکی میں نہیں کی جاتیں بلکہ انہیں عوام کے سامنے لانا ضروری ہوتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جب آئینی ترمیم میں تمام فریقوں اور عوام کی رائے شامل نہ ہو تو مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بگڑ جاتے ہیں۔ گل پلازہ کے معاملے پر بھی عوام اور متاثرین کی آواز سنی جانی چاہیے۔ ایک مجوزہ ترمیم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے گوشواروں کو عوام کی دسترس سے دور رکھنے کی کوئی منطق نہیں، اور آج سیکیورٹی کے نام پر معلومات چھپائی جا رہی ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر عوام سے اتنا خوف ہے تو سیاست چھوڑ دینی چاہیے، کیونکہ جمہوریت کی بنیاد شفافیت اور عوام کے سامنے جوابدہی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تعلیم حکومت سندھ کی اولین ترجیح، مراد علی شاہ کا یومِ تعلیم پر پیغام
Next Article ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب پر خودکش حملہ، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

میٹروپولیٹن

لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا سانحہ

By Hannan Khani
میٹروپولیٹن

گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی منظوری

By Aiza Uddin
میٹروپولیٹن

گلبرگ ٹاؤن میں گلِ داؤدی پھولوں کی پانچ روزہ خوبصورت نمائش کا آغاز

By Neha Ashraf
میٹروپولیٹن

کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

By Aiza Uddin
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?