MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر کا صحت مند معاشرے کے لیے جنک فوڈ کے خلاف سخت حکومتی اقدامات پر زور

Last updated: اکتوبر 17, 2025 10:19 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیرِ اہتمام ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار "Don’t Miss a Beat!” کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرینِ امراضِ قلب اور اساتذہ نے پاکستان میں دل کے امراض میں تیزی سے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنک فوڈ کے بڑھتے رجحان، جسمانی سرگرمیوں کی کمی، اور عوام میں سائنسی شعور کے فقدان کو خطرناک قرار دیا۔

‎ایگزیکیٹو ڈائریکٹر و سیکریٹری گورننگ باڈی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (NICVD) اور معروف ماہرِ امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر نے کہا کہ موجودہ دور میں جنک فوڈ کا بڑھتا استعمال بچوں اور نوجوانوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اگر مستقبل میں ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینا ہے تو حکومت کو فوری طور پر جنک فوڈ کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

‎انہوں نے کہا کہ آج کل اسکول محدود جگہ پر قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں طلبہ کے لیے کھیل یا جسمانی سرگرمیوں کا کوئی انتظام نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ہر تعلیمی ادارے کے لیے کم از کم ایک ایکڑ رقبہ لازمی قرار دے تاکہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ جسمانی نشوونما کے مواقع بھی حاصل ہوں۔

‎ڈائریکٹر کارڈیوویسکولر سروسز ڈیپارٹمنٹ، او ایم آئی اسپتال کے ماہرِ امراضِ قلب پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر سید ندیم رضوی نے کہا کہ دل کی بیماریاں آج بھی عالمی سطح پر اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دل کی بیماری کا آغاز دراصل نوجوانی میں ہی ہو جاتا ہے۔

‎ان کے مطابق جو افراد 50 یا 60 سال کی عمر میں دل کے دورے کا شکار ہوتے ہیں، ان کی بیماری 15 سے 18 سال کی عمر میں ہی شروع ہو جاتی ہے۔

‎ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ ذہنی دباؤ دل کے نظام کو دو طریقوں سے متاثر کرتا ہے اچانک دباؤ دل کی دھڑکن بڑھا دیتا ہے جبکہ مستقل دباؤ خون کی نالیوں کی اندرونی سطح کو نقصان پہنچاتا ہے، جہاں کولیسٹرول جمع ہو کر بعد میں امراضِ قلب کا باعث بنتا ہے۔

‎جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ عالمی یومِ امراضِ قلب منانے کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا ہے تاکہ وہ وقت پر احتیاط اور علاج کو ترجیح دیں۔

‎انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لوگ اب بھی پیروں، عاملوں اور تعویذ گنڈوں کی طرف رجوع کرتے ہیں، جو خطرناک رجحان ہے۔ “ہمیں افسانوں پر نہیں بلکہ سائنس پر یقین کرنے کی ضرورت ہے،” انہوں نے زور دیا۔

‎ڈاکٹر عراقی نے مزید کہا کہ والدین کو بچوں کی خوراک، جسمانی صحت اور طرزِ زندگی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، جبکہ تعلیمی اداروں کو صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

‎ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر اور ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر محمد ہاشم خان نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر منٹ میں ایک شخص ہارٹ اٹیک کا شکار ہوتا ہے، جبکہ ہر دو سے تین منٹ میں ایک قیمتی جان ضائع ہو جاتی ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں دل کے 80 فیصد امراض قابلِ پرہیز (preventable) ہیں، لیکن بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کے باعث شرحِ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

‎ڈاکٹر ہاشم نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں سب سے زیادہ ذیابیطس کے مریضوں والا ملک قرار دیا گیا ہے، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں 1.3 ارب افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں، لیکن تقریباً نصف افراد کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں۔

‎قبل ازیں ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر سیدہ حورالعین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سیمینار کے مقاصد پر روشنی ڈالی، جبکہ بانی و چیئرمین ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل ڈاکٹر عمران یوسف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

‎ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوام میں دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی، صحت مند خوراک، جسمانی سرگرمیوں کے فروغ اور سائنسی شعور کے فروغ کے ذریعے ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جامعہ کراچی: شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام عالمی یوم خوارک کے موقع پر سیمینار کا انعقاد
Next Article پاکستانی ٹیکن لیجنڈ ارسلان ایش نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
Economy تازہ ترین
ستمبر 30, 2026
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
بریکنگ نیوز
ستمبر 30, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا کی بیماری کا دن منایا جا رہا ہے

By Neha Ashraf
Health

کراچی میں قبل از وقت پیدائش سے بچوں کی آنکھیں ضائع ہونے کے کیسز میں اضافہ

By Neha Ashraf
Health

جنیوا میں پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اہم سفارتی پیش رفت

By Neha Ashraf
Health

سندھ میں پہلی منفرد ’’کشتی ایمبولینس‘‘ متعارف

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?