MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

راولپنڈی: پاکستانی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر چینی شہریوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

Last updated: نومبر 30, 2025 10:54 شام
Jaweria Ahmed
Share
wedding bride and groom close up hands
SHARE

راولپنڈی: شادی کے نام پر دھوکا دے کر ایک پاکستانی لڑکی کو مبینہ طور پر چینی شہریوں کے ہاتھوں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست اور بیان کی روشنی میں تھانہ صادق آباد میں مقدمے کی جانچ جاری ہے۔

ویڈیو بیان میں متاثرہ لڑکی نے دعویٰ کیا کہ وہ صادق آباد کی رہائشی ہے اور عنایہ نامی خاتون نے اس سے کہا کہ اس کے والدین وفات پاچکے ہیں، اس لیے وہ اس کی شادی ایک چینی شہری سے کرادے گی جو اسے خوش رکھے گا۔

متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ شادی کے بعد چینی شوہر نے انکشاف کیا کہ اسے 17 لاکھ روپے میں خریدا گیا ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ شادی کو تین ماہ گزر چکے ہیں اور وہ حاملہ ہے، لیکن ادویات کے لیے رقم مانگنے پر چینی شوہر نے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرے گا کیونکہ وہ اسے خرید چکا ہے۔

لڑکی نے مزید الزام لگایا کہ عنایہ غریب لڑکیوں کو خرید کر فروخت کرتی ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی۔

بیان کے مطابق شادی کے بعد چینی شہری اسے اسلام آباد کے ای الیون لے گیا، جہاں دیگر چینی افراد بھی آتے جاتے تھے، اور اسی دوران اسے معلوم ہوا کہ اس کی شادی نہیں ہوئی بلکہ اسے 17 لاکھ روپے میں بیچ دیا گیا ہے۔

متاثرہ نے بتایا کہ جب اس نے اپنے چینی شوہر سے پوچھا تو اس نے بھی تصدیق کی کہ رقم عنایہ کو دی گئی ہے۔ اس کے بعد سے چینی شہری اور عنایہ دونوں غائب ہیں، جبکہ وہ حاملہ ہوکر بے یار و مددگار پھر رہی ہے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

پولیس ترجمان نے تصدیق کی کہ معاملے کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور تحقیقاتی عمل جاری ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: گلشنِ اقبال ہاکی اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد، علاقہ خوف و ہراس کا شکار
Next Article لاہور: سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکہ-ایران امن معاہدے کے اعلان کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں زبردست اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدے کے اعلان کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں زبردست اضافہ
کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
سندھ حکومت کا 5 لاکھ مفت سولر سسٹمز دینے کا اعلان، کم آمدنی والے خاندان مستفید ہوں گے
سندھ حکومت کا 5 لاکھ مفت سولر سسٹمز دینے کا اعلان، کم آمدنی والے خاندان مستفید ہوں گے
pakistan
جون 17, 2026
پاکستان میں آج ڈالر، سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتیں برقرار
پاکستان میں آج ڈالر، سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتیں برقرار
کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی — 17 جون 2026
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی — 17 جون 2026
کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
امریکہ کے رات کے آسمان پر پراسرار ’فائر بال‘ کا نظارہ، شہری ششدر
امریکہ کے رات کے آسمان پر پراسرار ’فائر بال‘ کا نظارہ، شہری ششدر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 17, 2026
کراچی میں گرمی اور حبس کا راج، شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان
کراچی میں گرمی اور حبس کا راج، شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 17, 2026

You Might Also Like

انمول پنکی کیس: شواہد میں خلا کے باعث تحقیقات نامکمل قرار
pakistanعدالت اور جرائم

انمول پنکی کیس: شواہد میں خلا کے باعث تحقیقات نامکمل قرار

By Mabruka Khan
عدالت اور جرائم

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ڈی پی او ایبٹ آباد کو جے آئی ٹی سے ہٹا دیا گیا

By Aiza Uddin
عدالت اور جرائم

علی پور: نجی اسکول کی ٹیچر سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کا ملزم گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

ڈیرہ غازی خان میں تین کم سن بھائی پراسرار حالات میں جاں بحق، الگ واقعے میں دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?