MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پنجاب میں مریضوں کی فلاح کے لیے تاریخ میں پہلی بار جامع پی ایل اے پالیسی نافذ

Last updated: جنوری 24, 2026 11:51 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے تاریخ میں پہلی بار جامع پی ایل اے پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت اسپتالوں میں پی ایل اے فنڈز کے غلط اور غیر ضروری استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

‎نئی پالیسی کے نفاذ کے ساتھ ہی فنڈز کی پرانی تقسیم کا طریقہ کار فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نظرثانی شدہ فریم ورک کے تحت پی ایل اے فنڈز میں سے ڈاکٹروں اور انتظامی عملے کا حصہ ختم کر دیا گیا ہے اور اب اسپتال فنڈز صرف مریضوں کی فلاح کے لیے استعمال ہوں گے۔

‎محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں کمرشل اور پرسنل لیجر اکاؤنٹس کے استعمال کے لیے واضح فریم ورک بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ادویات اور طبی سازوسامان کی قلت دور کرنے کے لیے پی ایل اے فنڈز کے استعمال کو سختی سے ریگولیٹ کر دیا گیا ہے۔

‎نئی پالیسی کے تحت پی ایل اے فنڈز کا 60 فیصد ادویات اور ضروری طبی سامان پر خرچ کیا جائے گا، جبکہ باقی 40 فیصد فنڈز ایمرجنسی ضروریات، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مریضوں کی سہولت پر استعمال کیے جا سکیں گے۔ مریضوں کے علاج سے غیر متعلقہ اخراجات، گاڑیوں اور غیر ضروری اشیاء کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

‎نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایل اے فنڈز سے فرنیچر یا آئی ٹی آلات کی خریداری صرف اسی صورت میں ممکن ہو گی جب اس کا براہِ راست فائدہ مریضوں کو ہو۔ تمام اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تمام وصولیاں نامزد کمرشل بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائیں۔

‎پی ایل اے فنڈز کے استعمال کی مانیٹرنگ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، جبکہ فنڈز کے استعمال کے لیے بورڈ آف مینجمنٹ اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

‎محکمہ صحت کے مطابق نئی پالیسی کے نفاذ سے مریضوں کو بروقت، مؤثر اور معیاری علاج میسر آئے گا۔ یہ پالیسی پنجاب کے تمام ٹرشری کیئر اسپتالوں پر نافذ العمل ہو گی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کا قومی پولیو مہم سے متعلق خصوصی پیغام،نیشنل ای او سی
Next Article تعلیم حکومت سندھ کی اولین ترجیح، مراد علی شاہ کا یومِ تعلیم پر پیغام
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ڈریمز نیٹ ورک کے اشتراک سے کامیاب ریکروٹمنٹ سیشن
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ڈریمز نیٹ ورک کے اشتراک سے کامیاب ریکروٹمنٹ سیشن
تازہ ترین تعلیم
نومبر 16, 2026
پاکستانی سفارت خانے کا پاسپورٹ سروسز کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم کا اعلان
بریکنگ نیوز تازہ ترین
نومبر 16, 2026
انڈر 19 ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
کھیل
نومبر 16, 2026
میگاسپیڈ کا اعلان، ایلس ہوانگ نے اگست 2025 میں کمپنی چھوڑ دی تھی
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
ایران کا بحرین پر تین دن میں دوسری مرتبہ ڈرون حملہ
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
کیا انڈیانا فیور، ڈبلیو این بی ایل میں کھیلنے کے بعد کیٹ مارٹن اور کیٹلن کلارک کو دوبارہ ایک ٹیم میں شامل کر سکتی ہے؟
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026

You Might Also Like

Health

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت روک دی

By Neha Ashraf
Health

پنجاب میں مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس کے تقرر و تبادلے

By Neha Ashraf
Health

فلاسنگ کرنا 50 سے زائد بیماریوں کے خطرات کم کرتا ہے: ماہر

By Neha Ashraf
کچھ بچے دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ بیمار کیوں ہوتے ہیں؟ 
ArticleHealth

کچھ بچے دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ بیمار کیوں ہوتے ہیں؟ 

By Misbah Jogyat
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?