MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچے کے معدے سے ’پلاسٹک کا ہلک‘ نکال لیا

Last updated: فروری 5, 2026 9:27 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

بھارت میں ڈاکٹروں نے ڈیرھ سال کے بچے کے معدے سے ’پلاسٹک کا ہلک‘ نکال کر اس کی جان بچالی۔

‎بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمدآباد کے اسپتال میں ماہر سرجنز نے نہایت پیچیدہ طریقہ علاج کے ذریعے بچے کی معدے سے پلاسٹک ہلک نکالا جسے اس نے نگل لیا تھا۔

‎یہ واقعہ 18 جنوری 2026 کو پیش آیا، جب ڈیڑھ سالہ بچہ ونش اچانک بے چینی کا شکار ہوا اور اسے الٹیاں شروع ہو گئیں۔

‎بچے کی والدہ نے اس دوران محسوس کیا کہ ایک کھلونا غائب ہے، پوچھنے پر بچے نے اشاروں میں بتایا کہ اس نے کھلونا نگل لیا ہے، اہل خانہ فوراً احمد آباد سول اسپتال لے گئے۔

‎اسپتال میں ایکسرے کے ذریعے تصدیق ہوئی کہ پلاسٹک کا ہلک بچے کے معدے میں پھنسا ہوا ہے۔

‎پیدیاٹرک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر راکیش جوشی نے بتایا کہ یہ کوئی چھوٹا ٹکڑا نہیں بلکہ بازوؤں، ٹانگوں اور سر پر مشتمل مکمل کھلونا تھا۔

‎انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ اتنے بڑے کھلونے کو غذا کی نالی اور معدے کے درمیان موجود قدرتی والو سے بغیر نقصان کے نکالا جائے، اگر یہ کھلونا آنتوں میں چلا جاتا تو رکاوٹ یا حتیٰ کہ آنت پھٹنے کا خطرہ بھی موجود تھا۔

‎ڈاکٹر کے مطابق معدے میں موجود ہوا کے باعث کھلونا بار بار پھسل رہا تھا اور اگر اسے بازو یا ٹانگ سے کھینچا جاتا تو والو میں پھنس کر مستقل نقصان کا سبب بن سکتا تھا، انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ سرجنز نے کھلونے کو سر کے حصے سے مضبوطی سے پکڑ کر کامیابی سے باہر نکال لیا۔

‎خوش قسمتی سے بچہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکا ہے اور اس کی حالت تسلی بخش ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کی جیل ملاقات و سہولیات سے متعلق درخواست پر سماعت
Next Article لبلبے کے کینسر کی جلد تشخیص کیلئے ٹیسٹ کا نیا طریقہ کار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد، وزیر صحت کا بروقت تشخیص پر زور

By Neha Ashraf
Health

مالدیپ میں 2006 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد

By Neha Ashraf
Health

مکھیوں کی یلغار، ماہرین صحت کا وارننگ الرٹ

By Neha Ashraf
Health

اوزیمپک چھوڑنے کے بعد صحت پر آنے والے ممکنہ اثرات

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?