گنگارام اسپتال لاہور میں گارڈ کی جانب سے خون کے نمونے لینے کے واقعہ پر ادارہ برائے بلڈ ٹرانسفیوژن کے ڈائریکٹر فرحان رشید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن کے عملے کی مبینہ غفلت ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بلڈ بینک میں اسٹاف کی کمی اور گارڈ کے طبی عمل میں ملوث ہونے پر فیصلہ کیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر شبنم بشیر کو ادارہ برائے بلڈ ٹرانسفییوژن کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت پنجاب نے تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
