مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
بلین مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 538 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 108 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
