پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم ٹو موٹروے لاہور سے ہیران مینار، ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ، ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ جبکہ ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کی گئی۔ ایم فور پر فیصل آباد سے عبدالحکیم تک بھاری ٹریفک کی آمدورفت بھی روک دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور حادثات سے بچاؤ کے لیے کیا گیا۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ممکن ہو تو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کے متعدد حصے بند
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
