MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

‎دی لانسٹ میں شائع نئی تحقیق نے پاکستان میں مشترکہ کینسر رجسٹری کے قیام کی فوری ضرورت پر زور دیا

Last updated: جولائی 4, 2025 10:06 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

کراچی (رستم ) طبی جریدے "دی لانسٹ ریجنل ہیلتھ، ساؤتھ ایشیا” میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیقی رپورٹ میں پاکستان میں ایک مشترکہ قومی کینسر رجسٹری کے قیام کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ کینسر کی نگرانی، پالیسی سازی اور وسائل کی تقسیم کو بہتر بنایا جا سکے آغا خان یونیورسٹی (AKU)، یونیورسٹی آف وسکونسن اور شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے ماہرین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ تحقیق "کینسر رجسٹریز اِن پاکستان: اے اسکوپنگ ریویو” کے عنوان سے شائع ہوئی۔ تحقیق کے مطابق پاکستان میں کینسر کا بوجھ انتہائی سنگین ہے، جہاں صرف 2022 میں تقریباً ایک لاکھ 85 ہزار 748 نئے کینسر کے کیسز اور ایک لاکھ 18 ہزار 631 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں، لیکن قومی سطح پر کینسر رجسٹری کی عدم موجودگی کی وجہ سے کینسر سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنا نامکمل ہے، جو صحت سے متعلق مؤثر منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں بڑی رکاوٹ ہ آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ آنکالوجی کی چیئرپرسن ڈاکٹر زہرہ فاضو نے کہا کہ "کینسر رجسٹریاں انتہائی اہم ہیں، یہ کینسر کے رجحانات اور علاج کی کامیابی سے متعلق آبادی پر مبنی ڈیٹا فراہم کرتی ہیں، جس کی مدد سے متعلقہ ادارے بیماری کے پھیلاؤ کی نگرانی کر سکتے ہیں، پالیسیاں بنا سکتے ہیں اور وسائل کی مؤثر تقسیم ممکن بنا سکتے ہیں تاکہ ایک فعال قومی کینسر کنٹرول پروگرام تشکیل دیا جا سکے تحقیق میں پاکستان میں 17 مختلف کینسر رجسٹریوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کی دائرہ کار اور جغرافیائی رسائی میں نمایاں فرق موجود ہے۔ اس وقت پاکستان کے 129 شہروں میں سے صرف 19 شہر کسی نہ کسی رجسٹری کو ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں۔ بیشتر رجسٹریاں محدود فنڈنگ، عملی مشکلات اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے مسائل کا شکار ہیں۔ مطالعے نے مختلف رجسٹریوں کی خوبیوں اور کمزوریوں کو اجاگر کیا ہے، جس کی بنیاد پر مستقبل میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تحقیقی منصوبہ بندی میں رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

AKU اور یونیورسٹی  وسکونسن کے شعبہ سرجری سے وابستہ ڈاکٹر سحر سلیم ویرانی نے کہا کہ "قومی کینسر رجسٹری کا قیام ایسا کام نہیں جو صرف ایک ادارہ اکیلا کر سکے، اس کے لیے مشترکہ کوشش، حکومتی قیادت اور اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ یہ تحقیق اس سمت پہلا قدم ہے۔ ہم نے جو کچھ موجود ہے، اس کا نقشہ تیار کر دیا ہے، اب ہمیں اس طرف بڑھنا ہے جو مطلوب ہے۔ یہ وقت ہے کہ ان بکھری ہوئی کوششوں کو ایک متحد قومی ردعمل میں بدلا جائے اس تحقیق میں جن رجسٹریوں کا جائزہ لیا گیا، ان میں آغا خان یونیورسٹی کینسر رجسٹری (AKU-CR) بھی شامل ہے، جو 2009 میں ایک اسپتال پر مبنی رجسٹری کے طور پر قائم کی گئی۔ یہ رجسٹری عالمی معیار کی کوڈنگ مینول پر مبنی ہے، جو آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں کینسر کے بوجھ کا اندازہ لگانے کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ اس کا مقصد اعلیٰ معیار کا کینسر ڈیٹا اکٹھا کرنا، محفوظ رکھنا اور عام کرنا ہے تاکہ کینسر کی روک تھام، بہتر تشخیص، علاج، مریضوں کی دیکھ بھال، بقا اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تحقیق کی بنیاد فراہم کی جا سکے اب تک امریکہ میں تیار کردہ CNExT سافٹ ویئر کے ذریعے 71 ہزار 900 سے زائد کیسز کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ AKUH میں کینسر رجسٹری کے کلینیکل پہلوؤں کی نگرانی AKUH کینسر کمیٹی کرتی ہے، جہاں تربیت یافتہ رجسٹرار اعلیٰ معیار اور کلینیکل فوائد کو یقینی بناتے ہیں پاکستان کے پاس نان کمیونیکیبل ڈیزیزز کی روک تھام اور صحت کے فروغ کے لیے نیشنل ایکشن پلان (NAP-NCD) موجود ہے، جس میں کینسر کی روک تھام بھی شامل ہے۔ وفاقی وزارتِ صحت نے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل (PHRC) کو ملک میں کینسر رجسٹری کا مرکزی رابطہ مقرر کیا ہے، اور 2020 میں ایک نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی گئی، جس میں تمام بڑی رجسٹریوں اور ڈیٹا سینٹرز کے نمائندے شامل ہیں۔

ان کوششوں کے باوجود مکمل، متحد اور ہم آہنگ ڈیٹا اکٹھا کرنے کا ہدف اب تک حاصل نہیں ہو سکا ہے یونیورسٹی آف وسکونسن کے ڈپارٹمنٹ آف سرجری اور کاربن کینسر سینٹر سے وابستہ سید نبیل ظفر نے کہا کہ "پاکستان میں قومی سطح پر کینسر رجسٹری کو اپنانے میں ہمیشہ مشکلات رہی ہیں۔ ملک میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر یہ رجسٹری ناگزیر ہو چکی ہے۔ قومی رجسٹری کی عدم موجودگی میں پاکستان کے کئی ادارے اپنی سطح پر مقامی یا علاقائی رجسٹریاں قائم کر چکے ہیں لیکن قومی سطح پر رجسٹری کے لیے حکومتی حمایت ضروری ہے۔ اگرچہ اس کے لیے محنت اور وسائل درکار ہوں گے، لیکن یہ کوئی بہت مہنگا منصوبہ نہیں اور پاکستان میں اسے آسانی سے قابلِ عمل بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں بڑھتے ہوئے کینسر کیسز کے پیش نظر ایک قومی کینسر رجسٹری کینسر کی مؤثر نگرانی اور صحت سے متعلق عملی اقدامات کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس کے لیے موجودہ رجسٹریوں کو مل کر کام کرنا ہوگا اور سرکاری و نجی شعبے کی تمام متعلقہ جماعتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنی ہوگی تاکہ ایک مشترکہ اور پائیدار نظام قائم کیا جا سکے، جو ملک کی پوری آبادی کی خدمت کر سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹام کروز انا دی آرمس کو متاثر کرنے کے لیے ہر حد پار کر گئے، ذرائع کا دعویٰ
Next Article کراچی میں منظور شدہ ماسٹر پلان کی عدم موجودگی بدانتظامی کا باعث: سعید غنی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیر علاج مریضہ میں منکی پاکس کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

بچوں میں اندھے پن کے خاتمے کیلئے اسٹیم سیلز کا استعمال

By Neha Ashraf

مخصوص ڈائٹس ڈپریشن بڑھا سکتی ہیں، تحقیق

By Fatima Nadeem
Health

راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?