MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان

Last updated: ستمبر 9, 2025 6:48 شام
Wajeeha Batool
Share
SHARE

09 ستمبر 2025

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کی تیاری مکمل کرلی ہے، جس میں بجلی کے بلوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور کسانوں کے نقصانات کے ازالے کے اقدامات شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں سے جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکسڈ چارجز ختم کرنے کی تجاویز تیار کرلی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس ختم کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اس حوالے سے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں تمام ٹیکس فوری طور پر معاف کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق، بجلی بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت فراہم کرے گی، جب کہ صوبائی حکومتیں لینڈ ریونیو کے ٹیکس معاف کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اضافی بلوں کا بھی نوٹس لیا گیا ہے کیونکہ یہ وہ بل ہیں جو فیصلے سے پہلے پرنٹ ہوچکے تھے۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کے لیے ایک خصوصی پیکیج بھی لارہی ہے تاکہ فصلوں اور مویشیوں کے نقصان کا ازالہ کیا جاسکے۔ اس پیکیج کا باضابطہ اعلان سیلاب زدہ علاقوں کے سروے کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا، جو آئندہ 7 سے 10 دن میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دوحہ میں دھماکے، اسرائیل کا حماس قیادت پر حملے کا دعویٰ
Next Article کراچی میں بارش کا سسٹم کمزور، مگر آج بھی موسلا دھار بارش کا امکان
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیات

شمالی بھارت میں بارش اور برفباری کا راج، محکمہ موسمیات نے سرد اور نم دنوں کی پیشگوئی کی

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

"انگلینڈ کو شدید خشک سالی کا سامنا، پانی کی قلت کے لیے سخت اقدامات کا امکان”

By Anoosha Malik
موسمیات و ماحولیات

پنجاب حکومت کا صوبے کی تمام مساجد کا جامع ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

شمالی پاکستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 ہلاکتیں

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?