ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا/ماوا سپلائی کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد عادی اور پیشہ ور جرائم پیشہ ہیں، جو اس سے قبل بھی متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔
کارروائیاں تھانہ بغدادی، کلاکوٹ، کلری اور چاکیواڑہ کی حدود میں کی گئیں، جہاں سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل، اویس، شان، دلاور عرف کاکا، انور، سجاد عرف سائیں، مبین اور ایاز حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سابقہ کرمنل ریکارڈ:
ایاز حسین پولیس مقابلہ، منشیات فروشی اور گٹکا/ماوا کے تین مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
مبین گٹکا/ماوا کے مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے۔
سجاد عرف سائیں ماضی میں گٹکا/ماوا کے مقدمے میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق، تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
